data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260131-01-14
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجا کی چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کی چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات 30 منٹ سے زائد جاری رہی۔ ملاقات میں سلمان اکرم راجا نے چیف جسٹس کو پی ٹی آئی کے تحفظات کے بارے میں آگاہ کیا۔ بعد ازاں سلمان اکرم راجا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح سے یہاں عدالت عظمیٰ کے باہر موجود ہیں، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے زیادہ ہمارے لیے کچھ اہم نہیں ہے۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آج صبح سے چیف جسٹس اور اٹارنی جنرل سے ملاقاتیں اور رابطوں میں رہے، پورے دن کی تگ و دو کے بعد جو حاصل ہوا وہ بالکل تسلی بخش نہیں ہے۔انہوں نے بتایاکہ آج کی تگ و دو کے بعد ہمیں اس حد تک کامیابی ملی ہے کہ ہمیں عمران خان کی میڈیکل پورٹ مل جائے گی، ہم نے آج عدالت عظمیٰ کے باہر اخلاقی مقدمہ لڑا۔ بتایاگیا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی بہنوں کو میڈیکل رپورٹس دے دی جائیں گی، رپورٹ ملنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین کو ان تک رسائی دینے کی یقین دہانی کرائی گئی۔سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی وکلاء ، خاندان اور رفقاء کیساتھ ملاقات کے لیے جدو جہد جاری رہے گی، اگلے لائحہ عمل کے لیے آج ہی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہو گا، آج ہی تحریک تحفظ آئین پاکستان سے ملاقات کریں گے، پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی علامہ راجا ناصرعباس،محموداچکزئی سے مشاورت سے لا ئحہ عمل طے کرے گی۔سلمان اکرم راجانے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے آگے ہمیں کچھ بھی قبول نہیں، فسطائی نظام بانی کو جیل سے سپتال لے کر جاتا ہے ،5دن تک جھوٹ بولا جاتا ہے۔علامہ راجاناصر عباس نے کہا کہ ہر شخص کے بنیادی حقوق ہیں جنہیں ختم کرنا ظلم ہے، اس وقت ظالم حکمران ہیں، ظالم نااہل ہوتا ہے، یہ غاصب ہیں جو غیرآئنی کام کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بند رکھنا ڈرٹی پالیکٹکس ہے، یہ قابل مذمت ہے، دنیا دیکھ رہی ہے ہمارا عدالتی نظام کتنا کمزور ہوچکا ہے، عدالتی حکم کے باوجود فیملی اور رفقاء کو ملنے نہیں دیا جاتا، عوامی جدوجہد کے ذریعے ہی ہم اس نظام کو ڈھائیں گے، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنا پاکستان کیساتھ دشمنی ہے۔قبل ازیںوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے چیف جسٹس سے ملنے کے لیے عدالت عظمیٰ کے باہر دھرنا دیا، سلمان راجا کی چیف جسٹس سے ملاقات ہوگئی جس پر دھرنا ختم کردیا گیا۔تحریک انصاف کی قیادت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کے لیے عدالت عظمیٰ پہنچی، سلمان اکرم راجا اور لطیف کھوسہ کی رجسٹرار عدالت عظمیٰ سے ملاقات ہوئی جو 10 منٹ جاری رہی۔سلمان اکرم راجا اور لطیف کھوسہ کی رجسٹرار سے ملاقات کے بعد اٹارنی جنرل سے ملاقات ہوئی۔کچھ دیر بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بھی عدالت عظمیٰ کے باہر پہنچ گئے۔ شفیع جان کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس سے ملاقات کرنے کے لیے آئے ہیں، آئینی عدالت جانا پڑا تو وہاں بھی جائیں گے۔ عدالت عظمیٰ کے اندر اور باہر سیکورٹی اہل کاروں کی اضافی نفری تعینات رہی جبکہ سیکورٹی کے مدنظر مزید قیدی وین عدالت عظمیٰ کے باہر پہنچا دی گئی تھی۔دھرنے میں سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر علامہ راجا ناصر عباس بھی پہنچ گئے، پی ٹی آئی کارکنوں نے عدالت عظمیٰ کے باہر نعرے بازی کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کو اڈیالہ بھیجنے سے انکار کردیا ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے نجی اسپتال کے دو ڈاکٹرز کا نام دیا گیا ہے۔پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ نجی اسپتال کے دو ڈاکٹرز کو بانی پی ٹی آئی کے چیک اپ کے لیے بھیجا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت دو پرائیوٹ ڈاکٹرز کے ناموں پر غور کر رہی ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: راجا کی چیف جسٹس سلمان اکرم راجا بانی پی ٹی ا ئی پی ٹی ا ئی کی پی ٹی ا ئی کے چیف جسٹس سے عدالت عظمی سے ملاقات کا کہنا کے باہر کے لیے کے بعد

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم