اسلام آباد:

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے چیف جسٹس سے ملنے کے لیے سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دیا، سلمان راجا کی چیف جسٹس سے ملاقات ہوگئی جس پر دھرنا ختم کرد

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ پہنچی، سلمان اکرم راجا اور لطیف کھوسہ کی رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات ہوئی جو 10 منٹ جاری رہی۔

سلمان اکرم راجا اور لطیف کھوسہ کی رجسٹرار سے ملاقات کے بعد اٹارنی جنرل سے ملاقات ہوئی۔

کچھ دیر بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بھی سپریم کورٹ کے باہر پہنچ گئے۔ شفیع جان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے ملاقات کرنے کے لیے آئے ہیں، آئینی عدالت جانا پڑا تو وہاں بھی جائیں گے۔

سپریم کورٹ کے اندر اور باہر سیکیورٹی اہل کاروں کی اضافی نفری تعینات ہے جبکہ سیکیورٹی کے مدنظر مزید قیدی وین سپریم کورٹ کے باہر پہنچا دی گئیں۔

دھرنے میں سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس بھی پہنچ گئے، پی ٹی آئی کارکنوں نے سپریم کورٹ کے باہر نعرے بازی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کو اڈیالہ بھیجنے سے انکار کردیا ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے نجی اسپتال کے دو ڈاکٹرز کا نام دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ نجی اسپتال کے دو ڈاکٹرز کو بانی پی ٹی آئی کے چیک اپ کے لیے بھیجا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت دو پرائیوٹ ڈاکٹرز کے ناموں پر غور کر رہی ہے۔

سلمان راجا کی چیف جسٹس سے ملاقات

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ کی چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات ہوئی ہے جو کہ تیس منٹ سے زائد تک جاری رہی۔

ملاقات میں سلمان اکرم راجہ نے چیف جسٹس کو پی ٹی آئی کے تحفظات کے بارے میں آگاہ کیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفت گو میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم صبح سے سپریم کورٹ کے باہر موجود ہیں، کل رات ہم تین بجے تک اڈیالہ جیل کے کے باہر موجود رہے، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے آگے ہمیں کچھی قبول نہیں، فسطائی نظام بانی کو جیل سے سپتال لے کر جاتا ہے پانچ دن تک جھوٹ بولا جاتا ہے۔

سلمان راجا نے کہا کہ آج چیف جسٹس اور اٹارنی جنرل سے ملاقاتیں ہوئیں، کہا گیا ہے پمز اسپتال میں جو ہوا اور جیل میں جو ہوا اس کی ایک ایک رپورٹ بانی پی ٹی آئی کو دے دی جائے گی، یہ رپورٹ ہمارے سامنے آئے گی تو خاندان فیصلہ کرے گا یہ تسلی بخش ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی ناحق قید ہیں، انہیں رہا کیا جائے، جب تک مقدمات ختم نہیں ہوتے انہیں فیملی اوررفقاء تک رسائی دی جائے، آگے کا لائحہ عمل کیا ہوگا اس کیلئے آج سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، علامہ راجہ ناصر اور محمود اچکزئی کی سربراہی میں ہماری سیاسی کمیٹی اگلا فیصلہ کرے گی، ہماری کوشش ہماری تحریک جاری رہے گی۔

علامہ راجہ ناصر عباس

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ہر شخص کے بنیادی حقوق ہیں جنہیں ختم کرنا ظلم ہے، اس وقت ظالم حکمران ہیں، ظالم نااہل ہوتا ہے، یہ غاصب ہیں جو غیرآئنی کام کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بند رکھنا ڈرٹی پالیکٹکس ہے، یہ قابل مذمت ہے، دنیا دیکھ رہی ہے ہمارا عدالتی نظام کتنا کمزور ہوچکا ہے، عدالتی حکم کے باوجود فیملی اور رفقاء کو ملنے نہیں دیا جاتا، عوامی جدوجہد کے ذریعے ہی ہم اس نظام کو ڈھائیں گے، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنا پاکستان کیساتھ دشمنی ہے، اس وقت کوئی بھی شخص پاکستان کو جمع کرسکے۔

سہیل آفریدی

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ کل ہم اڈیالہ جیل رات تین بجے تک رہے، ہم صبح دس بجے سے یہاں پر ہیں، ہمیں کہا جاتا تھا سیاسی ملاقاتیں بند ہیں، بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے طبی دہشت گردی اور غفلت کی گئی ہے، انہیں ایسے اسپتال لایا جاتا ہے جہاں اس مرض کا ڈاکٹر ہی نہیں ہے، پانچ دن جھوٹ کے بعد ایک وزیر کہتا ہے ان کا آپریشن ہوا ہے، ہم چاہتے ہیں بانی کے ذاتی معالج ان سے ملیں ڈاکٹرز قوم کو بتادیں گے کہ ان کی صحت کیسی ہے مگر ڈاکٹرز کی ملاقات سے انکار کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ نظام مفلوج اور بے حس ہوچکاہے، یہ نظام جمہوری نظام کی قدر نہیں کررہا، ایک صوبے کے وزیراعلی کو سڑکوں پر خوار کیا جارہا ہے، ایک وزیراعلی کو ائیر فورس کا جہاز دے کر دنیا گھمائی جارہی ہے، حالات کو اس طرف کے جایا جارہا ہے جہاں سے واپسی ناممکن ہوگی، سارے دروازے بند کیے جائیں تو آئین ہمیں پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے، ڈاکٹر سے ملوانے کے حوالے سے ہمیں جواب نہ میں دیا گیا ہے، سیاسی کمیٹی اجلاس میں آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے، 8 فروری کا احتجاج کا اعلان موجود ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے سپریم کورٹ کے باہر سے دھرنا ختم کردیا۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل سپریم کورٹ کے باہر چیف جسٹس سے ملاقات علامہ راجہ ناصر بانی پی ٹی آئی کی چیف جسٹس سلمان اکرم نے کہا کہ کا کہنا گیا ہے کے لیے

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام

یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت