اپوزیشن لیڈر سینٹ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے سابق ممبر پنجاب اسمبلی مہندر پال سنگھ کی وفد کے ہمراہ ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
ملاقات کے دوران ایم پی اے مہندر پال سنگھ و وفد نے سینٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کو اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور اقلیتی برادریوں کی جانب سے ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے جاری جدوجہد میں بھرپور ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین و اپوزیشن لیڈر سینٹ سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی پنجاب مہندر پال سنگھ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ایم پی اے مہندر پال سنگھ و وفد نے سینٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کو اپوزیشن لیڈر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور اقلیتی برادریوں کی جانب سے ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے جاری جدوجہد میں بھرپور ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر لیاقت رشید کرسچن برادری سے اور لالہ بہادر چوہان ہندو براردری کے ہمراہ دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین کے رکن قومی اسمبلی انجنیئر حمید حسین و فوکل پرسن اپوزیشن لیڈر جناب محسن شہریار بھی موجود تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مہندر پال سنگھ اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔