مومن کی نفرت اور محبت کا معیار اللہ تعالیٰ ہوتا ہے، علامہ ریاض نجفی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاون میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا انسان کے لیے سب کچھ تب ممکن ہے، جب وہ سخت مشقت کرے گا، انسان کا کام اور مسلسل محنت کرنا ہے، تاکہ کامیابی حاصل کر سکے۔ انہوں نے کہا سیدالمرسلین پاک پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں جتنی تکالیف مجھے برداشت کرنا پڑیں، اتنی کسی نبی کو نہیں دی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ ازلیت اور ابدیت فقط ذات باری تعالیٰ کیلئے مخصوص ہے، ورنہ اشرف المخلوقات بنائے گئے انسان کے لیے بھی فنا ہے، سوائے ذات پروردگار کے سب فانی ہیں، مومن کی نشانی ہے کہ اس کی نفرت اور محبت کا معیار اللہ تعالیٰ ہوتا ہے، وہ محبت ان لوگوں سے کرتا ہے جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتے ہیں، اللہ اور رسول کا مخالف چاہے مومن کا باپ، بیٹا، بھائی یا قبیلہ ہی کیوں نہ ہو، انہیں چھوڑ دیتا ہے۔ جو ایسا کریںگے اللہ ان سے راضی ہوگا اور وہ بھی اللہ سے راضی ہوں گے، یعنی رب تعالیٰ کی خاطر محبت اور نفرت کرنے والے ہی اللہ کا لشکر ہیں۔ جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاون میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا انسان کے لیے سب کچھ تب ممکن ہے، جب وہ سخت مشقت کرے گا، انسان کا کام اور مسلسل محنت کرنا ہے، تاکہ کامیابی حاصل کر سکے۔
انہوں نے کہا سیدالمرسلین پاک پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں جتنی تکالیف مجھے برداشت کرنا پڑیں، اتنی کسی نبی کو نہیں دی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سب اولیاء اور انبیاء نے مشقت اٹھائی، ہم بھی پیدائش سے لے کر موت تک مشقت کرتے رہے ہیں لیکن خیال رہے کہ یہ مشقت مفید اور مثبت ہو، ورنہ محنت کے باوجود ذلالت انسان کے ہمراہ رہتی ہیں۔ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ خلوص دل سے اگر اللہ تعالیٰ سے کوئی چیز مانگی جائے تو وہ عطا کر دیتا ہے حضرت یونس علیہ السلام اپنی قوم کو چھوڑ کر چلے گئے، حتمی عذاب آنے والا تھا لیکن جب قوم باہر نکل کر اپنی خطاوں پر پشیمان ہوئی تو اللہ نے انہیں معاف کر دیا اور خود قرآن مجید میں فرمایا کہ ہم نے ایک محدود مدت کے لیے ان کو ماحول دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا انسان کے کے لیے
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔