آئی سی سی آئی قیادت کا وزیر اعظم کی صنعتی اور برآمدی مراعات کا خیر مقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2026 سب نیوز

طویل مدتی معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے حکومت اور کاروباری برادری کے مابین مسلسل مشاورت پر زور

اسلام آباد:(آئی پی ایس) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی .سی آئی) کے صدر سردار طاہر محمود نے سینئر نائب صدر طاہر ایوب اور نائب صدر عرفان چوہدری کے ہمراہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے صنعتی اور برآمدی شعبوں کے لیے بڑے ریلیف کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں بجلی کے نرخوں میں 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کی کمی، ویلنگ چارجز کو نو روپے سے کم کرنا اور برآمدات کے فروغ کے لیے ہدفی مراعات شامل ہیں۔


آئی سی سی آئی کی قیادت نے ان اقدامات کو بروقت، عملی، اور ترقی پر مبنی قرار دیا ہے۔ یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ توانائی کی مسلسل زیادہ لاگت نے صنعتی پیداواری صلاحیت کو نمایاں طور پر محدود کیا ہے، مسابقت میں کمی کی یے اور صلاحیت میں توسیع کی حوصلہ شکنی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی، برآمدی ری فنانس کی شرح میں کمی ، صنعتوں پر لاگت کے دباؤ کو کافی حد تک کم کرے گی، کیش فلو کو بہتر بنائے گی، برآمدی صلاحیت میں اضافہ کرے گی، اور ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دے گی ۔


آئی سی سی آئی کے عہدیداروں نے برآمدات کے فروغ پر حکومتی توجہ ، سرکردہ برآمد کنندگان کو سہولت فراہم کرنے اور غیر ملکی زرمبادلہ کو تقویت دینے کے اقدامات کو بھی سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعتماد سازی کے ایسے اقدامات صنعتی آپریشنز کو مستحکم کرنے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور علاقائی اور عالمی منڈیوں میں پاکستان کی رسائی کو تقویت دینے میں مدد گار ثابت ہونگے۔
تاہم آئی سی سی آئی کی قیادت نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ ایک جامع اور وسیع البنیاد کاروباری ماحول کے لیے مزید اہم اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم پر زور دیا ہے کہ وہ سنگل ڈیجٹ KIBOR کی طرف بڑھیں، ٹیکس نظام کو معقول بنائیں اور صنعتی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے کاروبار کرنے کی لاگت کو مزید کم کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ اقدامات معیشت کی مکمل صلاحیت کے فروغ اور پاکستان کو ٹریلین ڈالر کی معیشت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی راہ پر ڈالنے کے لیے ضروری ہیں۔
آئی سی سی آئی کے عہدیداروں نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ حکومت اور کاروباری برادری کے درمیان مسلسل مشاورت کے ذریعے متوازن پالیسی سازی، طویل مدتی معاشی استحکام، صنعتی بحالی اور پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراقوام متحدہ کا قبرص میں امن فورس کا مینڈیٹ ایک سال کے لیے توسیع، شمالی قبرص کی خواہشات نظرانداز جمہوریہ کانگو میں کان کے منہدم ہونے سے 200 سے زائد افراد ہلاک سانحہ بھاٹی گیٹ کے ملزمان عدالت پیش، چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے سونے کی قیمتوں میں آج بھی بہت بڑی کمی، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا بانی پی ٹی آئی کی صحت اتنی خراب نہیں جتنا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، محمود اچکزئی عمران خان کی دائیں آنکھ میں بینائی کم ہونے کی شکایت، اسپتال انتظامیہ کا اہم بیان سامنے آگیا جج نے ٹرمپ کے ووٹنگ حکم کے اہم حصے روک دیے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ