وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دو گھنٹے کا طویل دورہ کیا اور کاونٹرز پر امیگریشن پراسیس کا جائزہ لیا۔

وزارت داخلہ کے مطابق اس دوران وزیرداخلہ محسن نقوی بیرون ممالک جانے والے مسافروں سے ملے اور امیگریشن پراسیس کے بارے میں استفسار کیا۔

انہوں نے سعودی عرب جانے والے بعض مسافروں کی سفری دستاویزات چیک کیں۔

وزیرداخلہ نے ایف آئی اے حکام سے بعض مسافروں کی سفری دستاویزات کی تصدیق بھی کرائی۔اسا دوران بعض مسافر سوالات کے درست جواب دینے سے قاصر رہے اور اپنی ملازمت کے بارے بھی صحیح معلومات نہ دے سکے۔

وزیرداخلہ نے نامکمل دستاویزات کے حامل 3 مسافروں کو روکنے والے ایف آئی اے کے اے ایس آئی عامر لاشاری کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ عامر لاشاری نے فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایسے باصلاحیت ایف آئی اے ملازمین ہمارا سرمایہ ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ نامکمل اور بغیر تصدیق شدہ دستاویزات کے حامل مسافروں کو کسی صورت سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسافروں کی آڑ میں پیشہ ور بھکاریوں کو ہرگز سفر کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی عزت سب سے زیادہ عزیز ہے، جس پر کسی صورت حرف نہیں آنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ درست دستاویزات کے حامل کسی مسافر کو سفر سے نہ روکا گیا ہے اور نہ روکا جائے گا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے وقار کو بلند اور مسافروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا اولین ترجیح ہے، ریجنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

بعد ازاں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے24/7 اوپن  نادرا سینٹر ڈیفنس کا اچانک دورہ کیا۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات بنوانے کے لیے آئے شہریوں سے ملے۔باری آنے کے وقت اور پراسیس  بارے پوچھا، اس  شناختی کارڈز ودیگر دستاویزات بنوانے کے لئے آئے۔ بعض شہریوں کی تاخیر سے باری انے کی شکایات کیں۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا سنٹر میں تاخیر سے باری آنے کے ایشو کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے موقع پر ہی شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے احکامات دیے۔

محسن نقوی نے کہا کہ سسٹم کو  مزید بہتر کیا جا رہا ہے ۔تاخیر کا مسلہ مستقل بنیادوں پر حل کریں گے۔

اس موقع پر ایک شہری کی زندہ بیوی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہونے شہری کی شکایت پر وفاقی وزیرداخلہ نے فوری نوٹس لیا۔وزیر داخلہ نےدستاویزات کو موقع پر ہی درست کرانے کا حکم دیا۔ایک خاتون کے شناختی کارڈ پر نام کے غلط اندراج کی شکایت پر وزیر داخلہ نے ا انچارج نادرا کو

بغیر اضافی فیس نام کی درستگی کی ہدایت دی۔وزیرداخلہ محسن نقوی  مختلف کاونٹرز پر گئے اور عملے سے ملاقات  کی۔

محسن نقوی نے نادرا حکام کو ہدایت دی کہ شہریوں کا کام  مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔ بار بار چکر لگوانے کی بجائے شہریوں کا ایک ہی دفعہ میں کام کو یقینی بنایا جائے اور ان پوری رہنمائی کی جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وزیرداخلہ محسن نقوی نے محسن نقوی نے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ ایف آئی اے داخلہ نے

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار