اویس کیانی  :وزیرداخلہ محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کا 2 گھنٹے طویل دورہ ، امیگریشن کاؤنٹرز پر پراسیس کا جائزہ لیا ۔

 تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کا 2 گھنٹے طویل دورہ  کیا ،انہوں نے  بیرون ممالک جانے والے مسافروں سےملاقات کی ۔

  وفاقی وزیر داخلہ نے  مسافروں سے امیگریشن پراسیس بارے پوچھا ، انہوں نے سعودی عرب جانے والےمسافروں کی سفری دستاویزات چیک کیں۔

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان 

  محسن نقوی نے خود ایف آئی اے حکام سے بعض مسافروں کی سفری دستاویزات کی تصدیق کرائی، نامکمل دستاویزات پر 3 مسافروں کو روکنے والے ایف آئی اےافسر کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

 وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اے ایس آئی عامر لاشاری نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی،ایسے باصلاحیت ایف آئی اے ملازمین ہمارا سرمایہ ہیں۔

 نامکمل اور بغیر تصدیق شدہ دستاویزات کے حامل مسافروں کو کسی صورت سفر کی اجازت نہیں، مسافروں کی آڑ میں پیشہ ور بھکاریوں کو ہرگز سفر کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔

کوئٹہ: سریاب کے علاقے میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عزت سب سے زیادہ عزیز ہے، کسی صورت حرف نہیں آنے دیں گے،درست دستاویزات کے حامل کسی مسافر کو سفر سے نہ روکا گیا ہے نہ روکا جائے گا۔

  پاکستان کے وقار کو بلند اور مسافروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا اولین ترجیح ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار