کراچی: خاتون سے ایک کروڑ روپے کے فراڈ کا معاملہ، ضمانت منسوخ ہوتے ہی ملزم عدالت سے فرار
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
کراچی جنوبی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ایک خاتون سے پلاٹ کی خرید و فروخت کے نام پر فراڈ کرنے والے ملزم کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی۔
عدالت کے فیصلے کے فوراً بعد ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے کمرۂ عدالت سے فرار ہو گیا۔
مدعیہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے پلاٹ کے لین دین کے دوران ایک کروڑ روپے کا فراڈ کیا۔ ان کے مطابق جو لیٹر انہیں دیا گیا تھا وہ بعد میں جعلی ثابت ہوا، جبکہ ملزم رقم کیش کروا کر غائب ہو گیا۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت کے لیے قانونی کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا ہے، جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے اقدامات متوقع ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔