بسنت پر فری سفری سہولیات فراہم کرنے کا مشن ہے جب کہ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے پلان فائنل کرلیا گیا۔

6 تا 8 فروری تک میٹرو بس سروس، اوورنج لائن میٹرو ٹرین، سپیڈو اور الیکٹرک بسوں سے مفت سفری سہولت فراہم کی جائیگی، ڈیرہ گجراں سے علی ٹائون  تک اورنج لائن میٹرو  ٹرین سے روزانہ تقریبا 2 لاکھ 70 ہزار مسافروں کو سہولت دستیاب ہوگی۔

 64 میٹرو بسوں کیساتھ شاہدرہ سے گجومتہ تک فری سفر کی سہولت  حاصل ہوگی، میٹرو بس سروس  کے ذریعے  روزانہ تقریبا ڈیڑھ لاکھ مسافر فری سفر کر سکیں گے۔

لاہور فیڈر روٹس کےلیے 188 بسیں، لاہور کے 21 روٹس پر رواں دواں ہونگیں، پی ایم اے کے تحت 40 الیکٹرک بسیں لاہور کے 2 روٹس پر فری سفری سہولت فراہم کریں گے۔

روزانہ تقریبا 6 لاکھ مسافر فری سفر کی سہولت سے مستفید ہوں گے، وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ  بلال اکبر خان نے فری سفری سہولت کےلیے جاری اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔  

وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ بسنت پر شہری بغیر  کسی فکر کے مفت سفری سہولت حاصل کریں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سفری سہولت

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم