جنت مرزا کی بہن کا سادگی سے 30 لاکھ روپے میں شادی کا اعلان، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر جنت مرزا کی بہن علشبہ انجم نے اپنی آئندہ شادی کے حوالے سے سادگی اختیار کرنے کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ علشبہ انجم کا کہنا ہے کہ وہ پرتعیش تقریبات کے بجائے محدود اخراجات کے ساتھ نکاح اور ولیمے پر مشتمل شادی کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: جنت مرزا نے سنیما کے مقابلے میں ٹک ٹاک کا انتخاب کیوں کیا؟
حالیہ گفتگو کے دوران علشبہ انجم نے بتایا کہ وہ تقریباً 20 سے 30 لاکھ روپے کے بجٹ میں شادی کا ارادہ رکھتی ہیں اور ان کی تقریب صرف دو مراحل، یعنی نکاح اور ولیمہ تک محدود ہوگی۔ ان کے مطابق غیر ضروری نمود و نمائش کے بجائے سادگی کو ترجیح دی جائے گی۔
View this post on Instagram
A post shared by Muhammad Waleed (@twofriends_tvs)
اسی گفتگو میں علشبہ انجم نے اپنے لباس اور دیگر اشیا کی قیمتوں کی تفصیل بھی بیان کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی جینز جاپان سے خریدی گئی جس کی قیمت 20 ہزار روپے ہے، شرٹ 10 ہزار روپے میں لی گئی جبکہ جوتوں کی قیمت تقریباً 25 ہزار روپے ہے۔
علشبہ انجم کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ کچھ صارفین نے ان کے سادگی کے فیصلے کو مثبت قرار دیا اور کہا کہ کم رسومات پر مبنی شادی معاشرے کے لیے ایک اچھا پیغام ہے۔ تاہم بڑی تعداد میں صارفین نے اس دعوے پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا 20 سے 30 لاکھ روپے کے بجٹ کو واقعی سادہ شادی کہا جا سکتا ہے؟
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے منگنی کیوں ختم کی، اور کیا اب وہ لو میرج کریں گی یا ارینج؟ خود ہی بتا دیا
کئی صارفین نے تبصرہ کیا کہ ایک عام پاکستانی خاندان کے لیے اتنی رقم میں شادی کرنا ممکن نہیں، جبکہ کچھ نے یہ بھی کہا کہ سادگی کا تصور ہر طبقے کے لیے مختلف ہو سکتا ہے۔ بعض ناقدین کے مطابق سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی جانب سے اس طرح کے بیانات عوام میں غلط تاثر پیدا کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ علشبہ انجم سوشل میڈیا پر غیر معمولی مقبولیت رکھتی ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر 30 لاکھ سے زائد جبکہ ٹک ٹاک پر ایک کروڑ 90 لاکھ سے زیادہ فالوورز موجود ہیں، جس کے باعث ان کے بیانات اور فیصلے اکثر عوامی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بہن ٹک ٹاکر جنت مرزا علشبہ انجم.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹک ٹاکر سوشل میڈیا پر کے لیے
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔