پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر جنت مرزا کی بہن، علشبہ انجم، نے اپنی آنے والی شادی کے حوالے سے سادگی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
انٹرنیٹ سیلیبریٹیز کی عموماً پرتعیش اور شاندار شادیوں کے رجحان کے برعکس، علشبہ کا کہنا ہے کہ وہ شادی تقریب محدود بجٹ میں، صرف نکاح اور ولیمے تک رکھیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ شادی کے لیے ان کا تخمینہ شدہ بجٹ تقریباً 20 سے 30 لاکھ روپے ہے اور وہ غیر ضروری دکھاوے کی بجائے سادگی کو ترجیح دیں گی۔
اس موقع پر علشبہ نے اپنے ملبوسات کی قیمتوں کی تفصیل بھی شیئر کی۔ ان کی جینز جاپان سے خریدی گئی جس کی قیمت 20 ہزار روپے ہے، شرٹ 10 ہزار روپے میں لی گئی اور جوتوں کی قیمت تقریباً 25 ہزار روپے تک ہے۔
علشبہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین نے مختلف ردعمل دیا۔ متعدد افراد نے ان کے سادگی کے فیصلے کو سراہا، تاہم کچھ نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا واقعی 20 سے 30 لاکھ روپے کے بجٹ کو سادہ شادی کہا جا سکتا ہے۔
علشبہ انجم سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر 30 لاکھ سے زیادہ اور ٹک ٹاک پر ایک کروڑ 90 لاکھ سے زائد فالوورز موجود ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا

محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سرکاری ملازمتوں کا شاندار موقع! ماہانہ تنخواہ 1 لاکھ سے 7 لاکھ 50 ہزار روپے تک
  • دریائے چناب میں سیلاب، تریموں ہیڈ پر پانی کی سطح بلند، چنیوٹ میں نہر میں شگاف سے فصلیں زیر آب
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی