سونے کی قیمت میں اچانک ایک بار پھر بڑی کمی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
مقامی اور عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث سونا خریدنے کے خواہشمند افراد کو وقتی طور پر کچھ ریلیف ملا ہے، لیکن سرمایہ کاروں کو بھاری نقصان ہوا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ملک میں آج بھی فی تولہ سونا اچانک 25 ہزار 500 روپے سستا ہو گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 5 لاکھ 11 ہزار 862 روپے فی تولہ کی سطح پر آ گئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ دس گرام سونا 21 ہزار 862 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 38 ہزار 839 روپے فی تولہ میں فروخت ہونے لگا ہے۔ جیولرز کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کا اثر براہ راست مقامی مارکیٹ پر پڑا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 255 ڈالر سستا ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 4 ہزار 895 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر معاشی حالات، ڈالر کی قدر اور سرمایہ کاروں کے رجحانات سونے کی قیمت پر اثر انداز ہوتے ہیں، جس کی جھلک اب مقامی منڈی میں بھی نظر آ رہی ہے۔ سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 2 ہزار 63 روپے کم ہو گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ چاندی 9 ہزار 6 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔ بازار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اس کمی کے بعد سونے اور چاندی کی خرید و فروخت میں کچھ بہتری آ سکتی ہے، تاہم حتمی رجحان کا انحصار آنے والے دنوں میں عالمی مارکیٹ کی صورتحال پر ہوگا۔ خریداروں کی جانب سے بھی محتاط رویہ اختیار کیا جا رہا ہے اور بہت سے لوگ قیمتوں میں مزید کمی کے انتظار میں دکھائی دے رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت میں فی تولہ گئی ہے کے بعد
پڑھیں:
چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
ٹویوٹا، ہونڈا اور سوزوکی کے بعد چیری(Cherry) نے بھی ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان میں اپنے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
تاہم کمپنی نے فوری طور پر مکمل اضافہ صارفین پر منتقل نہیں کیا اور محدود مدت کی پروموشنل آفر کے تحت جزوی طور پر بڑھی ہوئی قیمتیں متعارف کرائی ہیں۔
چیری ٹِگو 7 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 94 لاکھ 99 ہزار روپے تھی، جسے بڑھا کر پروموشنل قیمت 99 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر ختم ہونے کے بعد اس کی اصل قیمت 1 کروڑ 9 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔
چیری ٹِگو 8 پی ایچ ای وی کی قیمت 1 کروڑ 12 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھا کر پروموشنل قیمت 1 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 29 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگی۔
مزیدپڑھیں:اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
اسی طرح ٹِگو 9 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 1 کروڑ 36 لاکھ 94 ہزار روپے تھی، جس کی پروموشنل قیمت 1 کروڑ 42 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ آفر ختم ہونے کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 57 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔
کمپنی کے مطابق پروموشنل قیمتیں محدود مدت کے لیے ہیں اور 31 جولائی تک دستیاب ہوں گی، جبکہ اسٹاک ختم ہونے تک موجودہ صارفین بھی اس آفر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
چیری کی جانب سے نئی قیمتوں کو محدود مدت کی ڈسکاؤنٹ آفر کے طور پر پیش کیا گیا ہے، تاہم رعایت کے باوجود تینوں گاڑیاں اپنی سابقہ قیمتوں کے مقابلے میں مہنگی ہوگئی ہیں۔