عوام کے لیے بُری خبر، ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے فروری کے مہینے کے لیے ایل پی جی کی نئی قیمتیں جاری کردی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فروری میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 6.37 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی کلو قیمت 226.05 روپے ہو گئی ہے۔
جنوری میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت 219.67 روپے تھی، اور اسی حساب سے 11.
اس طرح 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 667 روپے 40 پیسے ہوگئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایل پی جی قیمتوں میں اضافہ وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایل پی جی قیمتوں میں اضافہ وی نیوز ایل پی جی کی کی قیمت
پڑھیں:
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔