نگران وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری صحت کو ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں ایڈمٹ مریضوں کیلئے ڈائیٹ /خوراک کی فراہمی کو دوبارہ شروع کیا جائے تاکہ دور دراز سے آنے والے غریب مریضوں کو مفت کھانا فراہم کیا جاسکے۔ اسلام ٹائمز۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے پی ایچ کیو ہسپتال گلگت کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ نگران وزیر داخلہ ساجد علی بیگ، نگران وزیر جنگلات مولانا شراف الدین اور نگران وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ راجہ شہباز بھی مجود تھے۔ اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ کو ماسٹر پلان کے مطابق پی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن پر پروجیکٹ ڈائریکٹر اور صوبائی سیکریٹری صحت نے تفصیلی بریفنگ دی۔ہسپتال کے آپریشنل معاملات پر ایم ایس ڈاکٹر اکبر نے بھی تفصیلی بریفنگ دی اور بعد ازاں ہسپتال کے مختلف تعمیراتی یونٹس کا تفصیلی دورہ بھی کیا۔ نگران وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر ہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں تیزی لائی جائے اور مقررہ مدت کے اندر ٹراما سنٹر سمیت دیگر یونٹس کو مکمل کیا جائے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کار پارکنگ ایریا کے فیز II کی ریویژن کیلئے وفاقی حکومت کو سفارش کی جائے جس کے تحت ڈاکٹروں کیلئے رہائشی فیلٹس تعمیر ہوں گے۔ ٹھیکیداروں کی ادائیگی کا جائز مسئلہ حل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ تعمیراتی منصوبے التواء کا شکار نہ ہوں اور مقررہ مدت میں کام مکمل کئے جا سکیں۔

نگران وزیر اعلیٰ نے پی ایچ کیو ہسپتال میں بھی برن یونٹ کے قیام کیلئے کنسپٹ پیپر تیار کرنے کے احکامات دیئے۔ اے ڈی پی سے تعمیر کی جانے والی بلڈنگ کے حوالے سے درپیش تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے اور اس بلڈنگ کے کام میں تیزی لاتے ہوئے جون تک مکمل کیا جائے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ پی ایچ کیو ہسپتال میں زیر تعمیر منصوبوں پر مختلف شفٹ میں کام کیا جائے تاکہ جلد اس اہم منصوبوں کو مکمل کیا جا سکے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پی ایچ کیو ماسٹر پلان کے تحت تعمیر ہونے والا سٹیٹ آف دی آرٹ اور گلگت بلتستان میں اپنی نوعیت کا منفرد ہسپتال ہو گا جس کیلئے جدید بائیو میڈیکل آلات کی خریداری کیلئے ریویژن کی سمری جلد تیار کی جائے۔ نگران وزیرا علیٰ نے سیکریٹری صحت کو ہدایت کی کہ وفاقی حکومت کو پی ایس ڈی پی منصوبے کے تحت ریویژن کی سفارش کی جائے گی۔

نگران وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری صحت کو ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں ایڈمٹ مریضوں کیلئے ڈائیٹ /خوراک کی فراہمی کو دوبارہ شروع کیا جائے تاکہ دور دراز سے آنے والے غریب مریضوں کو مفت کھانا فراہم کیا جاسکے۔ صوبائی سیکریٹری صحت کی جانب سے صحت کے شعبے کی بہتری اور ہسپتالوں کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کئے جانے والے خصوصی اقدامات اور دلچسپی کو سراہتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ نے کہاکہ صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ نے ایم آر آئی سنٹر، ڈینٹل بلاک اور ادویات کے سٹور کا بھی معائنہ کیا۔ نگران وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری صحت اور ایم ایس پی ایچ کیو ہسپتال کو ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر اور موثر بنایا جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: صوبائی سیکریٹری صحت نگران وزیر اعلی کو ہدایت کی کہ کیا جائے

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم