امریکی محکمۂ انصاف نے ایک بار پھر بدنام زمانہ جنسی اسکینڈل جیفری ایپسٹین سے متعلقہ 3 ملین سے زائد صفحات، 2 ہزار ویڈیوز اور پونے دو لاکھ تصاویر پر مشتمل دستاویزات عام کردیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس نئی جاری شدہ دستاویزات میں 21 اکتوبر 2009 کی ایک ای میل بھی شامل ہے جو معروف ہالی وڈ شخصیت پیگی سیگل نے جیفری ایپسٹین کو بھیجی تھی۔

اس ای میل میں بتایا گیا تھا کہ گِسلیئن میکسویل کے نیویارک ٹاؤن ہاؤس میں ایک فلم کی آفٹر پارٹی سے ابھی ابھی باہر نکلا ہے۔

جس میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن، ایمیزون کے سی ای او جیف بیزوس اور فلم ڈائریکٹر میرا نائر بھی موجود تھیں۔

یاد رہے کہ میرا نائر مقبول ہالی وڈ فلم ساز ہیں جنہوں نے 2009 میں “Amelia” نامی فلم بنائی تھی، جس میں ہلیری سوئینک نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

فلم ساز و ہدیاتکار میرا نائر نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی کی والدہ ہیں جس کی وجہ سے اس معاملے نے عالمی سطح پر سیاسی بھی توجہ حاصل کی ہے۔

البتہ ان دستاویزات میں ظہران ممدانی کی بھارتی والدہ میرا نائر یا کسی اور شخص پر کسی قسم کے جرم یا غیر قانونی سرگرمی کا الزام نہیں لگایا گیا۔

امریکی محکمۂ انصاف نے بھی واضح کیا ہے کہ ان ناموں کا فہرست میں شامل ہونا کسی جرم کی نشاندہی نہیں کرتا۔

ایپسٹین فائلز کی نئی دستاویز میں ایلون مسک، پرنس اینڈریو، ہاورڈ لوٹنِک جیسے نام بھی سامنے آئے ہیں جن کے ایپسٹین سے دوستانا یا پیشہ ورانہ روابط دکھائے گئے ہیں۔

ایپسٹین جنسی اسکینڈل کی مختصر تاریخ

جیفری ایپسٹین ایک امریکی ارب پتی فنانسر تھا جو بااثر سیاست دانوں کاروباری شخصیات اور شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد سے روابط کے باعث جانا جاتا تھا۔

سنہ 2008 میں ان پر کم عمر لڑکیوں کے ساتھ جنسی جرائم کے الزامات ثابت ہوئے اور جرائم کی سنگینی کے باجود نرم سزا دی گئی تھی۔

بعد ازاں سنہ 2019 میں ایپسٹین کو دوبارہ کم عمر لڑکیوں کی جنسی اسمگلنگ کے الزامات میں گرفتار کیا گیا۔

اس کیس میں کئی طاقتور شخصیات کے نام سامنے آئے جس کے بعد یہ اسکینڈل عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن گیا۔

گرفتاری کے کچھ عرصے بعد ایپسٹین نیویارک کی جیل میں مردہ پایا گیا جسے حکومت نے خودکشی قرار دیا تاہم آج تک اس کی موت پر سوالات اٹھائے جاتے ہیں۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

بھارتی سرپرستی میں سرگرم 17 فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا، انہوں نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو سراہا۔ شہباز شریف نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 17 فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ قوم اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی کامیابیاں پوری قوم کے عزم اور اتحاد کی عکاس ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے ناپاک عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا، پاکستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
  • پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • شانگلہ: مکان کی چھت گرگئی، 6بچے جاں بحق
  • بحرین نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے روک دیا
  • کراچی: ہل پارک سے متصل متنازع پلاٹ پر تعمیرات کے معاملے پر میئر کراچی نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا
  • روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر بڑی چوری، لاکھوں روپے مالیت کے زیورات غائب
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • میئر ظہران ممدانی نے نیویارک میں بچوں کا بیڈ ٹائم کیوں معطل کردیا؟