مہنگائی کے ستائے عوام کیلیے بری خبر، ایل پی جی گیس مہنگی کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آ گئی ہے، ایل پی جی گیس مہنگی کر دی گئی ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے فروری کے لیے ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیںمہنگائی کے ستائے عوام کو نئے سال کا تحفہ، ایل پی جی گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ
نوٹیفکیشن کے مطابق 11.
واضح رہے کہ ماہِ جنوری میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 2592 روپے تھی، تاہم نئے اضافے کے بعد عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایل پی جی گیس کی قیمت
پڑھیں:
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
تہران:ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ نئی فوجی کارروائی کے اشاروں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی غیر ذمہ دارانہ عسکری اقدام کے نتائج امریکا کے لیے انتہائی مہنگے ثابت ہوں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکی انتظامیہ کے بعض بااثر حلقے زمینی حقائق کو نظر انداز کر رہے ہیں اور ان کی توجہ خطے کی موجودہ صورتحال کے بجائے 2028 کے صدارتی انتخابات پر مرکوز دکھائی دیتی ہے۔
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں موجود کچھ عناصر حقیقت پسندانہ انداز میں حالات کا جائزہ لینے کے بجائے ایسے فیصلوں کی حمایت کر رہے ہیں جو خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دے سکتے ہیں۔
ان کے بقول اگر امریکہ نے جذباتی یا غیر دانشمندانہ جارحیت کا راستہ اختیار کیا تو اس کی سیاسی اور سفارتی قیمت صدر ٹرمپ کو خود ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال یا دھمکیوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ اس سے خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ اور خطرناک ہو جائے گی۔