Islam Times:
2026-07-24@02:25:58 GMT

غزہ میں صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری، 31 فلسطینی شہید

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT

غزہ میں صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری، 31 فلسطینی شہید

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق طبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ہفتہ کی صبح سے اب تک قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر کی جانے والی بمباری میں شہداء کی تعداد کم از کم 31 تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں قابض صیہونی فوج کی شدید بمباری کے نتیجے میں کم از کم 31 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق طبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ہفتہ کی صبح سے اب تک قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر کی جانے والی بمباری میں شہداء کی تعداد کم از کم 31 تک پہنچ گئی ہے۔ تازہ ترین صورتحال کے مطابق شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ البلد کے علاقے شارع غزہ القدیم میں شہریوں کے ایک گروپ پر قابض دشمن کی بمباری کے نتیجے میں کمال خضر نامی شہری شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق قابض افواج نے ایک نئی ہولناک سفاکیت کا مظاہرہ کیا ہے جہاں آج صبح غزہ شہر کے شمال مغرب میں واقع شیخ رضوان پولیس اسٹیشن کو جنگی طیاروں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ اس وحشیانہ حملے میں 15 افراد شہید ہوئے جن میں 4 خواتین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی اور 3 لاپتہ ہیں۔

وزارتِ داخلہ اور قومی سلامتی نے تصدیق کی ہے کہ قابض اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ شہر کے مغرب میں شیخ رضوان پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد پولیس افسران اور اہلکار شہید و زخمی ہوئے۔ پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امدادی اور ریسکیو ٹیمیں شیخ رضوان پولیس اسٹیشن پر بمباری کے بعد شہداء اور زخمیوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ اس حملے میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے ساتھ ساتھ ان سائلین اور شہریوں کی بھی بڑی تعداد شہید ہوئی جو اپنے مسائل کے حل کے لیے حملے کے وقت وہاں موجود تھے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ تباہ شدہ عمارت کے ملبے تلے اب بھی متعدد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ دوسری طرف قابض دشمن کے طیاروں نے آج دوپہر غزہ شہر کے مغرب میں واقع محلہ النصر میں برج الداعور کے قریب "رزق” خاندان کے گھر پر بمباری کی۔ اسی طرح قابض اسرائیل کے طیاروں نے غزہ شہر کے السویدی علاقے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

طبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے شمال مغرب میں واقع اصداء کے علاقے میں قابض اسرائیل کی بمباری میں "ابو حدايد” خاندان کا خیمہ نشانہ بنا جس کے نتیجے میں 7 افراد شہید اور کئی زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق شہداء میں خاندان کے بزرگ ربحی حماد محمد ابو حدايد (دادا) اور ان کے بیٹے محمد، حازم اور ہیجر شامل ہیں جبکہ پوتوں اور پوتیوں میں لیا محمد ربحی ابو حدايد، شام حازم ربحی ابو حدايد اور جبریل حازم ربحی ابو حدايد نے جامِ شہادت نوش کیا۔طبی ذرائع نے مزید بتایا کہ غزہ شہر کے مغرب میں مفترق العباس کے قریب ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر اسرائیلی فضائی حملے میں دو بچوں اور ایک خاتون سمیت 5 شہری شہید ہو گئے۔ آج صبح قابض اسرائیل کے طیاروں نے خان یونس کے علاقے مواصی میں واقع غیث پناہ گزین کیمپ پر بھی بمباری کی، حالانکہ اس سے قبل اس علاقے کو خالی کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ غزہ کے مشرق میں جبالیہ سٹینڈ کے قریب ایک اپارٹمنٹ پر قابض دشمن کی گولہ باری سے 5 شہری زخمی ہوئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: قابض اسرائیل کے نتیجے میں غزہ کی پٹی غزہ شہر کے طیاروں نے ابو حداید کے مطابق میں واقع شہید اور زخمی ہو ہو گئے

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار