’اب خوش؟‘ لائبہ خان نے تنقید کے بعد شوہر کیساتھ تصاویر شیئر کردیں
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان نے رواں ماہ اچانک اپنی شادی کا اعلان کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔
اداکارہ کے مطابق ان کا نکاح نومبر 2024 میں مدینہ منورہ میں ہوا تھا، جس کی خبر انہوں نے 27 جنوری 2026 کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی۔
اعلان کے بعد لائبہ خان نے شادی سے جڑی مختلف تقریبات کی جھلکیاں بھی مداحوں کو دکھائیں، جن میں نکاح فوٹو شوٹ، دعائے خیر، ڈھولکی اور برائیڈل شاور شامل تھے۔
ہر تقریب میں لائبہ خان اپنے دلکش برائیڈل لک میں نظر آئیں جبکہ قریبی دوست اور اہلِ خانہ بھی ان خوشیوں کا حصہ بنے۔
تاہم لائبہ خان نے اپنی سولو تصاویر شیئر کیں اور اپنے شوہر کو مکمل طور پر منظرِ عام پر لانے سے گریز کیا جس سے سوشل میڈیا پر ان کے شوہر سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔
سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے لائبہ خان پر تنقید بھی کی اور کہا کہ شوہر کی شناخت چھپانے سے غیر ضروری بحث کو جنم دیا گیا۔
بعض افراد نے بے بنیاد دعوے کرتے ہوئے مختلف الزامات بھی لگائے، جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ اداکارہ کو اپنی شادی اس طرح خفیہ رکھنے کی ضرورت نہیں تھی۔
اس تمام تر بحث کے بعد اب لائبہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ ’ہلدی‘ ایونٹ کی تصاویر شیئر کردی ہیں۔
انہوں نے تنقید کرنے والوں اور مداحوں کے لیے کیپشن میں لکھا کہ ’اب خوش، براہ مہربانی ماشاءاللہ کہہ دو‘۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل لائبہ خان نے
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔