Islam Times:
2026-07-24@01:02:50 GMT

بلوچستان میں متعدد مقامات پر حملے، ڈی سی نوشکی اغواء، ویڈیو رپورٹ

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT

‍‍‍‍‍‍

اسلام ٹائمز: کوئٹہ سمیت متعدد اضلاع میں مسلح افراد نے کئی مقامات پر حملے کئے، جس سے شہری علاقوں میں خوف و ہراس کی کیفیت پیدا ہو گئی۔ یہ حملے بیک وقت شروع کئے گئے۔ حملوں کے فوری بعد وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کوئٹہ کی سڑکوں پر نکل آئے اور کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کے مقام پر پہنچ گئے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: اعجاز علی

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور صوبے کے دیگر اضلاع میں کالعدم تنظیم کی جانب سے کیے گئے متعدد حملوں نے ایک بار پھر امن و امان کی صورتحال کو شدید متاثر کر دیا ہے۔ آج صبح سے شروع ہونے والے یہ حملے مختلف نوعیت کے تھے، جن میں بم دھماکے، شدید فائرنگ اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششیں شامل تھیں۔ خاص طور پر کوئٹہ شہر میں مسلح افراد نے کئی بینکوں اور دیگر اہم مقامات پر حملے کئے، جس سے شہری علاقوں میں خوف و ہراس کی کیفیت پیدا ہو گئی۔ یہ حملے بیک وقت شروع کئے گئے۔ حملوں کے فوری بعد وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کوئٹہ کی سڑکوں پر نکل آئے اور کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کے مقام پر پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ نے جائے وقوعہ کا قریبی جائزہ لیا، تباہی کا معائنہ کیا اور سکیورٹی فورسز کے جوانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے پولیس، ایف سی اور دیگر سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کی ہمت، قربانی اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔ آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر خان نے وزیراعلیٰ کو واقعات کی مکمل اور تفصیلی بریفنگ دی، جس میں حملوں کی نوعیت، ممکنہ ذمہ دار گروہوں کی شناخت، استعمال ہونے والے ہتھیاروں اور دہشتگردوں کی ممکنہ نقل و حرکت پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعلیٰ نے واضح طور پر کہا کہ ریاست کے خلاف کسی بھی کارروائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔ ان حملوں کے نتیجے میں سکیورٹی انتظامات کو انتہائی سخت کر دیا گیا ہے۔ وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ کوئٹہ کا حساس علاقہ ریڈ زون مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ اور سکیورٹی فورسز نے اضافی چوکیاں قائم کرکے نگرانی کو مزید موثر بنایا ہے۔ اسی طرح کوئٹہ کینٹ کو بھی مکمل طور پر بند کرکے فوج اور دیگر سکیورٹی اداروں کے اضافی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔ ریلوے سروسز بھی معطل کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ صوبے کے کئی اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ اور مواصلاتی سروسز کو محدود یا مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ یہ حملے صرف کوئٹہ تک محدود نہیں رہے بلکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی کالعدم تنظیم کی جانب سے کارروائیاں رپورٹ ہوئی ہیں۔ خاص طور پر ضلع نوشکی میں ڈپٹی کمشنر محمد حسین ہزارہ کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ سکیورٹی اداروں نے متعدد مقامات پر جوابی کارروائیاں کیں، جن میں کئی دہشتگردوں کو ہلاک اور متعدد حملوں کو ناکام بنا دیا گیا۔ تاہم، صورتحال اب بھی کشیدہ ہے اور شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس پایا جا رہا ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مقامات پر اضلاع میں ہونے والے یہ حملے دیا گیا کر دیا گیا ہے

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق