سعودی عرب کی بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملوں کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
سعودی عرب نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملے ناکام بنا دیے، 108 ہلاک، 10 جوان شہید
سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت ہر قسم کی دہشتگردی اور انتہاپسندی کو یکسر مسترد کرتی ہے اور اس حوالے سے اپنے اصولی اور دوٹوک مؤقف کی ایک بار پھر تجدید کرتی ہے۔
وزارتِ خارجہ مملکتِ سعودی عرب کی جانب سےاسلامی جمہوریہ پاکستان کےصوبہ بلوچستان کےمختلف علاقوں میں علیحدگی پسندعناصر کی جانب سےکیےگئےدہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔مملکت سعودی عرب دہشت گردی اور انتہاپسندی کی تمام کارروائیوں کومکمل طورپر مستردکرنےکےاپنےمؤقف کی تجدیدکرتی ہے۔ https://t.
— السفارة في باكستان – سعودی سفارت خانہ (@KSAembassyPK) January 31, 2026
بیان میں پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ مملکتِ سعودی عرب پاکستان کی سلامتی، استحکام اور امن کے خلاف ہونے والی تمام کارروائیوں کی مخالفت کرتی ہے اور دہشتگردی کے خلاف عالمی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: دہشتگردی کے واقعات میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا، اعلیٰ حکام کی شرکت
یاد رہے کہ یاد رہے کہ گزشتہ 2 روز کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 108 دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے، اس دوران دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے 10 بہادر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے جوان شہید ہوئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بلوچستان بھارتی حمایت یافتہ پاکستان دہشتگرد سعودی عرب مزمت
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان بھارتی حمایت یافتہ پاکستان دہشتگرد بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے کرتی ہے کے خلاف
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔