سینئر صحافی اہد فاروق ملک کا ایران امریکا ممکنہ جنگ پر خصوصی انٹرویو
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
رونامہ میٹرو واچ کے چیف ایڈیٹر کا اپنے خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ ایران آخری میزائل تک لڑے گا، ایران نے باتیں نہیں تیاری کی ہے، امریکا کو ایران کی طاقت کا انداہ ہے، اگر جنگ ہوئی تو خطے کا نقشہ ہی بدل جائیگا، جج مجوکہ نے بھی کسی کو خوش کیا ہے۔ متعلقہ فائیلیںزاہد فاروق ملک اسلام آباد کے ایک منجھے ہوئے اور بااثر صحافی ہیں، جو روزنامہ "میٹرو واچ" کے چیف ایڈیٹر کے طور پر ایک طویل عرصے سے صحافتی افق پر چھائے ہوئے ہیں۔ ان کی صحافتی بصیرت صرف ملکی سیاست تک محدود نہیں بلکہ بین الاقوامی اور علاقائی معاملات پر بھی وہ گہری دسترس رکھتے ہیں، جس کا ثبوت ان کی جنرل قاسم سلیمانی کے جنازے میں شرکت اور عالمی سفارتی سرگرمیوں میں ان کی متحرک موجودگی ہے۔ حال ہی میں ایرانی سفیر کی پریس کانفرنس میں شرکت کے بعد اب وہ سینئر صحافی نادر بلوچ اور جج افضل مجوکہ کے ساتھ مل کر ایران امریکہ ممکنہ جنگ جیسے حساس موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔ خطے کی بدلتی صورتحال پر ان کا یہ خصوصی انٹرویو پیشِ خدمت ہے۔ ادارہ
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
اسپیشل اولمپکس پاکستان کے تحت نیشنل اسپیشل گیمز 2026کے دوسرے اور آخری مرحلہ میں کراچی میں فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد میڈلز تقسیم اور اختتامی تقریب کاانعقاد ہوا۔
اسپیشل اولمپکس پاکستان کی روح رواں رونق لاکھانی نے استقبالی کلمات ادا کیے، ان کا کہنا تھاکہ گیمز میں ملک بھر سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے والے خصوصی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں۔
رونق لاکھانی نے گیمز کو کامیاب بنانے میں اسپانسرز اور ڈونرز بشمول میکڈونلڈ، پاکستان او ایم آئی اور فیصل بینک کا خصوصی شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کو بھرپور اعتماد دینا چاہیے تاکہ وہ معاشرے کا مضبوط انگ بن سکیں۔
مہمان خصوصی راحل اعجاز کا کہنا تھا کہ سماجی ذمہ داری کے تحت ہم مثبت سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں، اسپیشل اولمپکس پاکستان کی خصوصی کھلاڑیوں کے لیے کاوشیں قابل قدر ہیں۔
فٹبال ٹورنامنٹ کے لیے خصوصی طور پر کینیڈا سے آنے والی فیفا فٹبال کوچ کرن غوری نے کہا کہ ایونٹ میں شریک بوائز اور گرلز کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دل جیت لیے اور ثابت کیا کہ ان کی صلاحیتیں کسی سے ہرگز کم نہیں، جیسمین نے خصوصی کھلاڑیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین سہولیات کی فراہمی پر اسپیشل اولمپکس پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
فٹبال چیمپئن شپ کے بوائز ایونٹ کی ایک کیٹگری میں فیڈرل ایریاز نے پہلی خیبر پختونخواہ نے دوسری اور سندھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی،بی کیٹگری میں گلگت بلتستان فاتح رہا اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ بلوچستان نے دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور اور سندھ نے سوئم رہ کر برانز میڈل حاصل کیا۔
قبل ازیں گیمز میں شریک ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی،آخر میں کامیاب ٹیموں اور ان کے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے گئے،اگلے گیمز پنجاب میں ہوں گے، گیمز کا مقصد ذہنی معذوری والے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں اور کھیل میں مہارت کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا، گیمز کے ذریعہ چلی کے شہر چسینٹیاگو میں ہونے والے ورلڈ سمر اسپیشل گیمز تیاریوں کا اہم حصہ ہے۔
نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے، جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے ذہنی معذوری کا شکار 82 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔