باہمت وباشعور خواتین آج مارچ میں شریک ہوں‘نادیہ سیف
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع وسطی کی ناظمہ نادیہ سیف نے کراچی کی باہمت اور باشعور خواتین کوآج شارع فیصل پر ’’جینے دو کراچی مارچ‘‘ میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ نے پورے شہر کو سوگوار کردیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خواتین مارچ میں شریک ہو کر کراچی کے ساتھ حکومت کے جابرانہ اور ظالمانہ سلوک پر احتجاج کریں اور اسے اپنی ذمے داریاں پوری کرنے پر مجبور کریں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا
کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا۔
اتوار کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کے جبری شٹ ڈاؤن سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوئی جبکہ پیر کو کے الیکٹرک کی مین کیبل میں فالٹ کے باعث حب پمپنگ اسٹیشن کی بجلی معطل ہونے سے پانی کی فراہمی مزید کم ہوگئی۔
موجودہ صورتحال میں بوند بوند کو ترستے شہری ٹینکرز مافیا کے ہاتھوں مہنگا پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔
کراچی واٹر کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حب سے کراچی کو یومیہ 85 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہے۔
دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان مطابق حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی متبادل ذرائع سے جاری ہے۔