Jasarat News:
2026-06-02@23:59:45 GMT

بینک ڈپازٹس 37.4 ٹریلین روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر) بینکاری شعبے کے ڈپازٹس میں گزشتہ کیلنڈر سال (2025) کے دوران 23.6 فیصد کی دوسری بڑی نمو ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کمرشل بینکوں کے مجموعی ڈپازٹس دسمبر 2024 کے 30.283 ٹریلین روپے کے مقابلے میں بڑھ کر دسمبر 2025 تک 37.

431 ٹریلین روپے تک پہنچ گئے جو ایک سال میں 7.15 ٹریلین روپے کا اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔تجزیہ کاروں نے نوٹ کیا ہے کہ اس نمو کی بڑی وجہ قانونی ذرائع سے آنے والی ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ ہے، ساتھ ہی معیشت کو ڈیجیٹل کرنے اور ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کی حکومتی کوششیں بھی اس میں شامل ہیں۔ ماہانہ بنیاد پر بینکنگ سیکٹر کے ڈپازٹس میں بھی 5.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو نومبر 2025 کے 35.38 ٹریلین روپے سے بڑھ کر دسمبر 2025 میں 37.431 ٹریلین روپے ہو گئے۔تاہم، بینکنگ سیکٹر کے ایڈوانسز (قرضہ جات) دسمبر 2024 کے 16.01 ٹریلین روپے کے مقابلے میں دسمبر 2025 میں 7.1 فیصد کمی کے ساتھ 14.88 ٹریلین روپے رہ گئے۔دوسری جانب ماہانہ اعدادوشمار نومبر 2025 کے مقابلے میں دسمبر 2025 کے دوران ایڈوانسز میں 10.9 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔ایڈوانس ٹو ڈپازٹ ریشو (اے ڈی آر) بھی کیلنڈر سال 2024 کے اختتام پر 53 فیصد سے گر کر کیلنڈر سال 2025 کے اختتام پر 40 فیصد رہ گیا۔ اس کے برعکس، بینکنگ سیکٹر کی سرمایہ کاری دسمبر میں 30 فیصد اضافے کے ساتھ 37.91 ٹریلین روپے تک پہنچ گئی، جس میں ماہانہ بنیادوں پر 3.2 فیصد کا معمولی اضافہ دیکھا گیا۔انویسٹمنٹ ٹو ڈپازٹ ریشو (آئی ڈی آر) ایک سال پہلے کے 96.2 فیصد سے بڑھ کر دسمبر میں 101.3 فیصد ہو گیا۔ سال 2025 میں ڈپازٹس کی نمو مستحکم رہی، اگرچہ گزشتہ سال اے ڈی آر سے منسلک ٹیکسوں کی وجہ سے متاثر ہوا تھا۔تجزیہ کاروں کا اندازہ ہے کہ رواں سال (26) ڈپازٹس میں 10 سے 15 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔

کامرس رپورٹر گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹریلین روپے

پڑھیں:

نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے

گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، سینیٹر پرویز رشید، پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر انوشہ رحمن، کاظم پیرزادہ بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔

گلگت پہنچنے پر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے پارٹی صدر کا استقبال کیا۔

ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار

نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
  • وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک
  • ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں کی تعداد میں اضافہ
  • مالی سال 26-2025 کے اختتام پر کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جون مقرر
  • 27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ
  • ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں