متحدہ عرب امارات کی غیرتیل تجارت میں ریکارڈ اضافہ، حجم ایک ٹریلین ڈالر سے متجاوز
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
متحدہ عرب امارات کی ( نان آئل ) تجارت پہلی بار ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کی غیر تیل تجارت میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اماراتی صدر و وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد نے سوشل میڈیا پر اعداد و شمار شیئر کردیے۔
اعدادو شمار کے مطابق غیر تیل تجارت کا حجم 3.
اماراتی برآمدات میں 45 فیصد نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اماراتی صدر و وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد کا کہنا ہے کہ 2031 کے اہداف 5 سال پہلے ہی 95 فیصد حاصل کر لیے گئے، سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول ، عالمی شراکت داریاں دگنی ہو گئیں۔
شیخ محمد بن راشد نے اماراتی معیشت میں مزید بہتری پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے نجی شعبے کے ساتھ شراکت مزید مستحکم کرنے کی ہدایت کردی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔