Jasarat News:
2026-07-24@02:49:31 GMT

وزیراعظم کے ریلیف اقدامات صنعتی بحالی کی جانب مضبوط قدم

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدرمحمد اکرام راجپوت نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویز لغاری اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے صنعتوں اور برآمد کنندگان کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اعلان کردہ اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلے ملکی معیشت کے لیے نہایت مثبت اور بروقت ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی حالیہ تقریر میں صنعتی اور برآمدی شعبے کے لیے ریلیف کے لیے جن اقدامات کا اعلان کیا ہے، وہ نہ صرف معیشت کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کریں گے بلکہ پیداواری لاگت میں کمی، صنعتی سرگرمیوں کے فروغ اور برآمدات میں اضافے کا باعث بھی بنیں گے۔صدر کاٹی نے کہا کہ صنعتوں کے لیے بجلی کے ٹیرف میں 4.

04 روپے فی کلو واٹ گھنٹہ کمی سے پیداواری لاگت میں نمایاں کمی آئے گی، جس سے مقامی صنعت کو مسابقتی برتری حاصل ہو گی، اسی طرح ایکسپورٹ ری فنانس اسکیم (ERS) کے تحت فنانسنگ ریٹ کو پالیسی ریٹ مائنس 3 فیصد سے بڑھا کر مائنس 6 فیصد کرنے کا اقدام برآمد کنندگان کے لیے ایک بڑی سہولت ہے، جس سے انہیں مزید سستی اور مؤثر مالی معاونت میسر آئے گی جو صنعتی شعبے کے لیے ایک بڑا ریلیف ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ اقدامات نہ صرف صنعتوں کو درپیش توانائی اور مالی مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوں گے بلکہ برآمدات میں اضافے، معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے بھی سازگار ماحول پیدا کریں گے۔صدر کاٹی نے شہباز شریف حکومت کے ان اقدامات کو صنعتی ترقی کے لیے مؤثر اور دور رس نتائج کا حامل قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ صنعتکاروں اور برآمد کنندگان کو سہولت فراہم کرنے کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا، تاکہ ملکی معیشت مزید مستحکم ہو اور پاکستان عالمی منڈی میں ایک مضبوط برآمدی ملک کے طور پر ابھر سکے۔

کامرس رپورٹر گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اور برا کے لیے

پڑھیں:

پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.

(جاری ہے)

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے.

ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا.

شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے. 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف