Jasarat News:
2026-07-24@01:12:09 GMT

کانگو میں کان بیٹھنے سے 200 سے زائد افراد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کنشاسا (انٹرنیشنل ڈیسک) مشرقی افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں کولٹن کی ایک کان منہدم ہونے کے نتیجے میں 200 افراد ہلاک ہوگئے،جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ بڑی تعداد میں لوگ زخمی حالت میں اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق افسوسناک واقعہ جمہوریہ کانگو کے مشرقی حصے میں واقع روبایا کے علاقے میں پیش آیا، جہاں کولٹن کی ایک آرٹی سینل کان اچانک منہدم ہوگئی۔کانگو کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا تھا اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اموات میں اضافہ ہوتا گیا۔ حکام کے مطابق حادثے میں اب تک 200 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ کم از کم 20 زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جو کان کنی کے مقام پر موجود تھے۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں باغی گروہوں کی جانب سے تعینات گورنر کے ترجمان نے بتایا کہ یہ ہلاکتیں رواں ہفتے کے اوائل میں پیش آنے والے اسی کان حادثے کا نتیجہ ہیں۔ روبایا کا علاقہ باغی گروہوں کے زیرِ کنٹرول ایک اہم معدنی ذخائر کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ یہ حادثہ ایک ایسی غیر قانونی کان میں پیش آیا جہاں کولٹن کے وافر ذخائر پائے جاتے ہیں۔ کولٹن ایک اہم دھاتی معدنیات ہے جو اسمارٹ فونز اور دیگر الیکٹرانک آلات کی تیاری میں استعمال ہوتی ہے، جبکہ روبایا کا علاقہ عالمی سطح پر اسمارٹ فون انڈسٹری کے لیے خام مال فراہم کرنے والے اہم مراکز میں شمار کیا جاتا ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں

کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق