پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں، ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں اضافے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کے ردِعمل میں مال برداری کے کرایوں میں چار فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے باعث کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے، کیونکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک کا ہر شہری متاثر ہوتا ہے۔
ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور حکومتِ پنجاب ٹرانسپورٹرز کو دیوار سے لگانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ ہڑتال کے دوران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی یقین دہانی کرائی تھی، تاہم اس وعدے پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اور حکومتِ پنجاب کے ساتھ ہڑتال کے دوران طے پانے والے کئی نکات پر تاحال عمل نہیں ہو رہا۔
صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے الزام عائد کیا کہ وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان کی جانب سے کیے گئے وعدے کو موٹروے پولیس تسلیم کرنے کو تیار نہیں، جس سے صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومتوں نے اپنے وعدوں پر عمل نہ کیا تو ٹرانسپورٹرز دوبارہ ملک گیر ہڑتال پر مجبور ہوں گے، جس کے تمام تر نقصانات کی ذمہ داری وفاقی حکومت اور حکومتِ پنجاب پر عائد ہوگی۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 268 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
تاہم وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پیٹرولیم مصنوعات کی کہ وفاقی حکومت میں اضافے کی قیمت
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔