فیصل آباد : بچہ گندے پانی کے جوہڑ میں گرگیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
تصویر، اسکرین گریب
فیصل آباد میں 5 سالہ بچہ کھیلتے ہوئے گندے پانی کے جوہڑ میں جا گرا جس کے بعد شہریوں نے اسے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔
ساتھی بچوں کے شور مچانے پر مقامی افراد نے بچے کو نکال کر چلڈرن اسپتال منتقل کیا جہاں وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرِ علاج ہے۔
لاڑکانہ کے علاقے لوہرکالونی سے گزشتہ روزلاپتا ہونے والے دو سالہ غلام بادشاہ اور 2 سال کی مشتاق کی لاشیں گھرکے قریب ہی گندے پانی کےجوہڑ سے ملی ہیں۔
علاوہ ازیں 2 روز قبل جھنگ روڈ پر 3 سالہ بچی بھی گندے پانی میں گر کر جاں بحق ہوگئی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گندے پانی کے
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔