عمران خان کی دائیں آنکھ کا آپریشن کیا گیا،ڈائریکٹر پمز اسپتال
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)پمز اسپتال اسلام آباد کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رانا عمران سکندر نے بانی پی ٹی آئی کے علاج کی تفصیلات بتا دیں۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمزرانا عمران سکندر کے مطابق بانی پی ٹی آئی کودائیں آنکھ کی بینائی میں کمی کی شکایت کے باعث طبی معائنے سے گزاراگیا، ایک سینئر ڈاکٹر نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا تفصیلی معائنہ کیا، بانی پی ٹی آئی کے تمام ضروری طبی ٹیسٹ بھی کیے گئے۔ ابتدائی طبی معائنے کے بعدڈاکٹروں نے انہیں مزیدعلاج کیلیے اسپتال منتقل کرنے کی ضرورت محسوس کی، ایگزیکٹو ڈائریکٹرپمزکاکہنا ہے کہ تجویز کردہ طبی پروسیجر کیلیے بانی پی ٹی آئی کو پمز اسپتال لایا گیا، جہاں ان کی اجازت سے آنکھ کا آپریشن کیا گیا۔ رانا عمران سکندر کے مطابق آپریشن کامیابی سے مکمل ہوا،بانی پی ٹی آئی کا آپریشن تقریباً 20 منٹ تک جاری رہا،جس کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا تھا، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کی بیماری اور علاج کے طریقہ کار سے مکمل طور پر آگاہ کیا گیا اور علاج سے قبل ان سے تحریری رضامندی بھی حاصل کی گئی۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ علاج آپریشن تھیٹر میں جراثیم سے پاک ماحول میں طبی ماہرین کی نگرانی میں کیا گیا۔ علاج کے دوران مریض کی تمام وائٹل علامات مستحکم رہیں اور کسی پیچیدگی کی اطلاع نہیں ملی۔پمز انتظامیہ کے مطابق علاج کے بعد بانی پی ٹی آئی کو ضروری ہدایات، فالو اپ مشورے اور متعلقہ دستاویزات فراہم کر کے ڈسچارج کر دیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی کیا گیا
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔