تھرپارکر کے مٹھی اسپتال میں زیر علاج 6 بچے دم توڑ گئے
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مٹھی: تھرپارکر کے ضلعی ہیڈکوارٹر مٹھی کے اسپتال میں5 روز کے دوران زیرعلاج مزید 6 بچے دم توڑ گئے۔
میڈیارپورٹ کے مطابق اسپتال ذرائع کہنا ہے کہ ہلاکتیں گزشتہ پانچ روز کے دوران ہوئیں ہیں اور بچے مختلف بیماریوں اور قوت مدافعت کم ہونے کے باعث انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ دو بچوں کا تعلق مٹھی شہر اور چار کا دیہی علاقوں سے ہے جبکہ ایک ماہ میں مٹھی اسپتال میں مختلف امراض سےجاں بحق بچوں کی تعداد 50 ہوگئی۔
ایم ایس سول اسپتال کے مطابق بچوں کی ہلاکتوں کا سبب گھروں میں زچگیاں اور کم وزن کے ساتھ پیدائش ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد جہنم واصل
سیکیورٹی فورسز نے آپریشن العزم کے تحت مستونگ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گرد جہنم واصل کردیے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کیخلاف بھرپور اور مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں بلوچستان میں مستونگ کےعلاقے کھڈ کوچہ میں کامیاب کارروائی کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد جہنم واصل کردیے گئے۔
کامیاب آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے زیرِ استعمال موٹر سائیکلوں کو بھی ضبط کر لیا۔
بلوچستان آپریشن العزم: مستونگ میں بڑی کامیابی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاکسیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں فتنۃ الہندوستان کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی بھی برقرار ہے۔ حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کارروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔