تھرپارکر: مزید 6 زیرِ علاج بچے دم توڑ گئے، تعداد 50 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
—فائل فوٹو
تھرپارکر میں غذائی قلت اور بیماریوں کے باعث 5 روز کے دوران سول اسپتال مٹھی میں زیرِ علاج مزید 6 بچے دم توڑ گئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق بچے مختلف بیماریوں اور قوت مدافعت کم ہونے کے باعث زیرِ علاج تھے۔
صوبے سندھ کے شہر مٹھی میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں سے مزید 2 بچے انتقال کرگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں مٹھی اسپتال میں مختلف امراض سے جاں بحق بچوں کی تعداد 50 ہو گئی۔
اس حوالے سے ایم ایس سول اسپتال مٹھی نے کہا ہے کہ بچوں کی موت کا سبب گھروں میں زچگیاں اور کم وزن کے ساتھ پیدائش ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
طالبان رجیم کیخلاف مزاحمتی تحریکوں میں شدت
قابض افغان طالبان رجیم کیخلاف افغانستان کے مختلف صوبوں میں آزادی پسند تحریکیں زور پکڑ گئیں.
بدخشان میں چندماہ میں دوسرےضلعی گورنرکی ہٹ دھرمی پرمبنی برطرفی نےطالبان کےاندرونی خلفشارکوآشکارکردیا۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان رجیم کیخلاف نئے مسلح گروہ سپاہیان میہن نے بدخشان کے ضلع یفتلی سفلی پرقبضہ کرکےاپنی موجودگی کا باضابطہ اعلان کر دیا
یہ گروہ مختلف طبقات سے تعلق رکھنےوالےافراد پرمشتمل ہے جن میں سابق سیکیورٹی اہلکاراورمقامی باشندےشامل ہیں۔
ساؤتھ ایشیا ٹیررزم پورٹل کی رپورٹ کے مطابق طالبان اور جمعہ خان فاتح کے درمیان اختلافات ختم نہیں ہوئے،بدخشان میں ان کےحامیوں اورطالبان قیادت کےدرمیان کشیدگی برقرارہے۔
بدخشان میں اندرونی کشیدگی بھی عروج پر،ضلعی گورنرقاری مطیع الرحمان کوتقرری کےایک ہفتےبعدہی عہدے سےہٹا دیا گیا، طالبان مخالف گروہوں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ اورافغانستان فریڈم فرنٹ بھی بدخشاں سمیت افغانستان کے کئی صوبوں میں سرگرم ہیں۔
افغان مزاحمتی تنظیم نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نےایکس اکاونٹ پرمزاحمتی فورسزکی نئی ویڈیواپ لوڈکردی۔ نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کےایکس پراپ لوڈ ویڈیومیں طالبان مخالف فورسزکواہم علاقےمیں گشت کرتےہوئےدیکھاجاسکتا ہے۔