ویب ڈیسک:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بین المذاہب ہم آہنگی کے عالمی ہفتہ کے موقع پر پیغام جاری کر دیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی دنیا بھر سے رواداری، ہمدردی اور پُرامن بقائے باہمی کے عزم کی تجدید کی اپیل کرتے ہوئے کہا بھارت میں اسلاموفوبیا اور مذہبی اقلیتوں کے خلاف ریاستی سرپرستی میں فروغ پاتی نفرت تیزی سے بڑھ رہی ہے، عالمی برادری بھارت میں ریاستی سرپرستی میں اقلیتوں کے خلاف پنپتی نفرت کی صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔

چور شادی پر جانے والی فیملی کے گھر کا صفایا کر گئے

 انہوں نے اپنے پیغام میں کہا عدم برداشت، نفرت اور تقسیم کے اس دور میں مذاہب کے درمیان باہمی احترام کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے جبکہ مذاہب کے درمیان ہم آہنگی انسانیت کی وہ زبان ہے، جو زخموں پر مرہم رکھتی ہے، مذہبی ہم آہنگی لوگوں میں اعتماد کو فروغ دیتی اور معاشروں کو مضبوط بناتی ہے۔

 انہون نے مزید کہا پاکستان کی روح اس کے کثرت پسند ورثے میں پنہاں ہے، پاکستان میں مختلف عقائد سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی تاریخ، ثقافت اور امید ہمیشہ سانجھے رہے ہیں جبکہ قائداعظم کے وژن اور قائدِ عوام بھٹو شہید اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوری جدوجہد مشعل راہ ہے۔

آزاد کشمیر کے طلبا نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی جدوجہد آزادی کو مشترکہ ذمہ داری قرار دے دیا

 بلاول بھٹو نے قائدین، شہریوں کی مساوات اور تمام مذاہب کے احترام کو ایک منصفانہ معاشرے کی بنیاد قرار دیا۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں مکالمہ دبایا جاتا ہے وہاں انتہاپسندی فروغ پاتی ہے جبکہ علماء، نوجوانوں، اساتذہ اور سول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ نفرت کو مسترد کریں۔

 بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمیں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور اختلافات کے حل کے لیے مکالمے کو فروغ دینا ہوگا، جو قوم ہر مذہب کا احترام کرتی ہے وہ دراصل انسانیت کی قدر کرتی ہے جبکہ ہر مذہب کا احترام کرنے والی قوم ہمیشہ طاقت اور امید کے ساتھ آگے بڑھتی ہے۔

بسنت:پولیس کی تیاری مکمل،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر  کارروائی ہو گی

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو