سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کالعدم بی ایل اے کو بھارت سے فنڈنگ ہوتی ہے، یہ لوگ ہمیشہ شہری حدود کو نشانہ بناتے ہیں، غریب، مزدور اور بے روزگاروں کو نشانہ بناتے ہیں، عورتوں بچوں کو استعمال کرتے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے، پچھلے دودن میں 100سے زائد دہشت گرد جہنم واصل کیے گئے، وطن عزیز ترقی کے سفر پر گامزن ہوچکا ہے، دہشتگرد ہماری سالمیت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، گرفتاردہشتگردوں کے بیانات ہندوستان کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔

ملازمت کے دوران حد سے زیادہ کام کرنے والا چینی شخص انتقال کرگیا

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے اور بی وائے سی لاپتہ افراد کا بھی بیانیہ بناتی ہے، زیادہ تر لاپتہ افراد بی ایل اے سمیت دہشتگرد تنظیموں کے ارکان ہیں، یہ ٹوٹل فراڈ ہے صرف ایک بیانیہ بنایا گیا ہے، اب یہ چھوٹے بچوں اورخواتین کو بھی استعمال کررہے ہیں۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بی ایل اے

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے

سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔ 

شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے  نفسیاتی  اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو  تنخواہ  ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی  سارے بجٹ کو  ہلا دیتی ہے ۔  اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور  دیگر  اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔  حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔ 
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار