data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ریاض: ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے دلچسپ ایونٹس میں سے ایک رائل رمبل مقابلے میں اس سال بھی شائقین نے بھرپور دلچسپی دکھائی۔ 30 مرد اور خواتین ریسلرز کے الگ الگ مقابلے نے نہ صرف پرجوش لمحے دیے بلکہ ایسے افراد کو بھی محظوظ کیا جو عام طور پر ریسلنگ کے شوقین نہیں ہوتے۔

اس سال رائل رمبل مقابلے سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہوئے، جہاں مردوں کے مقابلے میں رومن رینز نے کامیابی حاصل کی۔ میچ کے اختتامی لمحات میں رومن رینز نے گنٹیر کو رنگ سے باہر پھینک کر فتح اپنے نام کی اور یہ رومن رینز کے کیرئیر میں دوسری بار تھا کہ وہ رائل رمبل جیتنے میں کامیاب ہوئے،خواتین کے رائل رمبل مقابلے میں لیو مورگن نے دیگر 29 ریسلرز کو شکست دے کر فتح حاصل کی۔

اس سال کی سب سے خاص بات اے جے اسٹائلز کا ڈبلیو ڈبلیو ای کیرئیر کا اختتام بھی رہا۔ گنٹیر کے خلاف میچ میں شکست کے بعد ان کا کیرئیر ختم ہوگیا کیونکہ میچ میں یہ شرط رکھی گئی تھی کہ اگر اے جے اسٹائلز ہار گئے تو وہ ریسلنگ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

مزید ایک میچ میں ڈریو میکنٹائر نے سمیع زین کو شکست دے کر ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ کے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا