اختتامی تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو اسناد، شیلڈز اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمہ کے نائب صدر علامہ توقیر عباس نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور انعامات تقسیم کیے۔ اسلام ٹائمز۔ مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمہ کے زیرِاہتمام منعقدہ بین المدارس تقریری مقابلے کا انعقاد ہوا، جس کا فائنل مرحلہ جامعہ عروۃ الوثقی میں اختتام پذیر ہوا۔ تین مراحل پر مشتمل اس علمی مقابلے میں مختلف مدارس کے طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ اختتامی تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو اسناد، شیلڈز اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمہ کے نائب صدر علامہ توقیر عباس نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور انعامات تقسیم کیے۔ انہوں نے طلبہ کی علمی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے مقابلے نوجوان نسل کی فکری تربیت اور اعتماد سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ طلبہ کو علمی و فکری میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم کا حقیقی مقصد علم کے ساتھ ساتھ مؤثر اظہارِ خیال کی صلاحیت پیدا کرنا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا