اتحاد المدارس الاسلامیہ کے تحت سالانہ امتحانات کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(جسارت نیوز)اتحاد المدارس الاسلامیہ پاکستان کے تحت سال 2026ء کے سالانہ امتحانات 31 جنوری سے ملک بھر میں باقاعدہ طور پر شروع ہوچکے ہیں۔امتحانات میں پاکستان کے مختلف شہروں اور علاقوں سے سینکڑوں مدارس کے ہزاروں طلبہ و طالبات شریک ہیں۔اتحاد المدارس الاسلامیہ کے ناظم الامتحانات مفتی اکرام اللہ واحدی نے امتحانات کے آغاز کے موقع پر کہا کہ ملک بھر میں متعدد امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں سیکورٹی، نگرانی اور دیگر ضروری سہولیات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ امتحانی نظام کو منظم اور شفاف بنانے کے لیے قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے تاکہ طلبہ کی محنت کا منصفانہ اور درست جائزہ لیا جاسکے۔مفتی اکرام اللہ واحدی نے مزید بتایا کہ شعبہ ناظرہ اور شعبہ حفظ کے امتحانات بھی طے شدہ شیڈول کے مطابق مختلف امتحانی مراکز پر الگ الگ تاریخوں میں منعقد کیے جارہے ہیں جس کا باقاعدہ اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.