ملتان میں احباب کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے نائب امیر کاکہنا تھا کہ دنیا بھر میں نام نہاد جمہوریت اور انسانی حقوق کے دعوے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں۔ ظلم، ناانصافی اور طاقت کی سیاست کے مقابلے میں اسلام کا عادلانہ نظام ہی انسانیت کو حقیقی امن اور انصاف فراہم کر سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طلبہ ملتان کے زیراہتمام منعقدہ احباب کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ملک میں گزشتہ چار دہائیوں سے طلبہ یونین پر عائد پابندی دراصل نوجوان قیادت کے ابھرنے سے خوف کی علامت ہے۔ حکمران طبقہ نہیں چاہتا کہ تعلیمی اداروں سے باصلاحیت، باکردار اور باخبر قیادت سامنے آئے، اسی لیے جمہوری عمل کو منجمد کر رکھا گیا ہے۔ اس موقع پر حسن بلال ہاشمی ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان، نصر اللہ گورایا سابق ناظم اعلی اسلامی میں طلبہ پاکستان، سید ذیشان اختر امیر جماعت اسلامی پنجاب جنوبی، صہیب عمار صدیقی امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان، ابوذر غفاری ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی ڈاکٹر محمد علی نظامی صدر حلقہ احباب اور حبیب رزاق ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ملتان بھی موجود تھے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ قیامِ پاکستان سے لے کر آج تک طلبہ میں فکری پختگی، اخلاقی تربیت اور سماجی ذمہ داری کے شعور کو بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا نوجوان شدید فکری یلغار اور سماجی مسائل کا سامنا کر رہا ہے، ایسے میں اسلامی جمعیت طلبہ کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے کہ وہ نوجوانوں کو مقصدِ زندگی، اخلاقی استحکام اور اجتماعی شعور سے جوڑے۔ جمعیت کی منظم تربیت ہی معاشرے کو باکردار اور ذمہ دار قیادت فراہم کر سکتی ہے۔لیاقت بلوچ نے ملکی اور عالمی حالات پر بات کرتے ہوئے  کہا کہ دنیا بھر میں نام نہاد جمہوریت اور انسانی حقوق کے دعوے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں۔ ظلم، ناانصافی اور طاقت کی سیاست کے مقابلے میں اسلام کا عادلانہ نظام ہی انسانیت کو حقیقی امن اور انصاف فراہم کر سکتا ہے۔
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسلامی جمعیت طلبہ جماعت اسلامی لیاقت بلوچ

پڑھیں:

سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری

بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
 سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
 سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی