ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع پاکستان انٹرنیشنل اسکول انگلش سیکشن میں سالانہ اسپورٹس گالا انتہائی جوش و خروش اور شاندار انداز میں منعقد ہوا۔ اس رنگا رنگ تقریب میں طلبا و طالبات نے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں بھرپور شرکت کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
اسپورٹس گالا کے دوران کرکٹ، فٹ بال، بیڈمنٹن، کراٹے، تائیکوانڈو سمیت دیگر کھیلوں کے دلچسپ مقابلے منعقد کیے گئے، جہاں طلبہ نے نظم و ضبط، ٹیم اسپرٹ اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔
مزید پڑھیں: ریاض میں یو ای ٹی المنائی ایسوسی ایشن سعودی عرب کے زیرِ اہتمام نیٹ ورکنگ ایونٹ
تقریب میں چیئرمین اسکول مینجمنٹ کونسل انجینیئر سعود سرور، وائس چیئرمین ڈاکٹر یاسر جاوید، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی صاعد عزیز، نجم الثاقب، ڈاکٹر شہزاد احمد اور طلبہ کے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اسپورٹس گالا کے انتظامات پرنسپل محمد تنویر، محمد ساجد، ندیم اقبال اعوان اور اسکول اسٹاف نے انجام دیے، جنہوں نے طلبہ کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ اسپورٹس گالا طلبہ کی جسمانی صحت، ذہنی نشوونما اور اسپورٹس مین اسپرٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
مہمانانِ خصوصی نے پروگرام کے کامیاب انعقاد پر اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ ایسی مثبت سرگرمیاں طلبہ کی ہمہ جہت تربیت کے لیے ناگزیر ہیں۔
مزید پڑھیں: ریاض میں بین الاقوامی سائبر سیکیورٹی ایونٹ کا انعقاد، پاکستانی ماہرین کی شاندار شرکت
تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسپورٹس گالا پاکستان انٹرنیشنل اسکول ریاض سعودی عرب وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپورٹس گالا پاکستان انٹرنیشنل اسکول ریاض وی نیوز اسپورٹس گالا
پڑھیں:
وزیراعظم کا آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے اسٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے اور تربیت کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم جون 2025 کے 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو چکا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" کے اجراء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے مطابق باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا ہے۔ جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ یا فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1.164 ارب ڈالر رہا، جبکہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے تحت 130 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 5,053 ہائی اینڈ تربیتی پروگرام اور لیڈرشپ و سافٹ اسکلز سے متعلق 2,700 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر کام جاری ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز بند