کراچی میں دن اور رات کا درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
کراچی میں سردی کی شدت میں کمی کے بعد دن اور رات کا درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق 3 روز کے دوران خشک موسم کے ساتھ راتیں خنک رہنے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیںآئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
شہر میں کل کم سے کم پارہ 14 ڈگری منگل کو 15 ڈگری ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
کراچی میں دو روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب 29 اور30 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔