تیسرا ٹی 20: پاکستان نے آسٹریلیاکو جیت کے لئے 208رنز کا ہدف دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: تیسرےٹی 20 میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 208 رنز کا ہدف دے دیا۔
قذافی اسٹیڈیم میںپاکستان نےتیسرے اور آخری میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔ صائم ایوب 56 رنز اور شاداب خان 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، بابر اعظم نے ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی۔
آسٹریلیا کی طرف سے بین دوارشوئس نے 2، میتھیو کوہنمان، میتھیو شورٹ، کوپر کنولی اور کیمرون گرین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم پہلے دو میچز جیت کر پہلے ہی سیریز اپنے نام کرچکی ہے۔ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دی تھی، دوسرے میچ میں پاکستان کو 90 رنز سے فتح حاصل ہوئی تھی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان نے
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔