لاہور : محفوظ بسنت کیلئے سخت نگرانی، کمشنر مریم خان فیلڈ میں متحرک
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
لاہور میں بسنت کے تہوار کو محفوظ بنانے کیلئے انتظامیہ نے سخت نگرانی اور آگاہی مہم تیز کر دی ہے۔ کمشنر لاہور مریم خان نے اندرون لاہور سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور موچی گیٹ میں پتنگوں اور ڈور کی خریدو فروخت کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر پتنگوں اور ڈور کے پنوں پر لگے کیو آر کوڈز اور این او سیز کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔کمشنر لاہور نے کہا کہ یکم فروری سے 8 فروری تک بسنت کیلئے خرید و فروخت کی اجازت ہے اور ہر سیل پوائنٹ کی سخت چیکنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق حفاظتی اقدامات کو سو فیصد یقینی بنایا جا رہا ہے۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز اور سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید بھی کمشنر لاہور کے ہمراہ تھے۔ انتظامی افسران نے دہلی گیٹ اور موچی گیٹ کے علاقوں کا بھی دورہ کیا اور شہریوں میں بسنت ضابطہ اخلاق سے متعلق آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے۔کمشنر لاہور نے شہریوں کے موٹرسائیکلز پر سیفٹی راڈز کی تنصیب کا جائزہ لیا اور بسنت سیفٹی کیمپس کا دورہ کرتے ہوئے مختلف محکموں کی کارکردگی کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں قائم روڈ سیفٹی کیمپس صرف سیفٹی راڈز کی تنصیب کیلئے نہیں .
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کمشنر لاہور کہا کہ
پڑھیں:
فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
مزید :