Nawaiwaqt:
2026-07-24@03:04:50 GMT

عرس لعل شہباز قلندرؒ: سیہون میں دفعہ 144 نافذ

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT

عرس لعل شہباز قلندرؒ: سیہون میں دفعہ 144 نافذ

حیدر آباد:حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس مبارک کے دوران سیہون میں نہروں پر نہانے اور ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی جامشورو کی درخواست پر کمشنر حیدرآباد نے دفعہ 144 لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا. جس کے مطابق سیہون میں 15 شعبان سے 20 شعبان تک نہروں میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ ہوگا۔اِسی طرح سیہون میں ہیوی ٹریفک کی داخلا پر بھی پابندی عائد ہوگی.

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا.اِس حوالے سے کمشنر حیدرآباد فیاض عباسی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیہون عرس میں زائرین کی سہولت کے خاطر اور ٹریفک پر کنٹرول کے لیے ہیوی ٹریفک پر پابندی لگائی ہے.قلندر کے عرس کے دوران اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد ہے. دفعہ 144 کا نفاذ امن امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سیہون میں

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری