جے یو آئی کا 8 فروری کو پشاور میں احتجاج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
سٹی42: جمعیت علمائے اسلام صوبائی اور وفاقی حکومت کیخلاف میدان میں آگئی، 8فروری کو پشاور میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا۔
مفتی محمود مرکز پشاور میں مجلس عاملہ کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں جے یو آئی نے صوبائی اور وفاقی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا۔ پارٹی قیادت کے مطابق احتجاج 8 فروری کو پشاور میں کیا جائے گا، جس میں بدامنی، کرپشن اور صوبے کو درپیش سنگین مسائل پر حکومت کی کارکردگی کے خلاف آواز بلند کی جائے گی۔
چور شادی پر جانے والی فیملی کے گھر کا صفایا کر گئے
جے یو آئی کے رہنما جلیل جان نے کہا کہ احتجاج کا فیصلہ مفتی محمود مرکز پشاور میں ہونیوالے مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال مسلسل خراب ہو رہی ہے جبکہ حکومتی سطح پر مسائل کے حل میں کوئی سنجیدگی نظر نہیں آ رہی۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کے دوران تیراہ اور کرم کے متاثرین کے لیے 4 ارب روپے کی منظوری کے باوجود متاثرہ خاندانوں کی نقل مکانی سے متعلق ابہام پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ جلیل جان کے مطابق متاثرین کو ریلیف نہ ملنا حکومتی نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔
آزاد کشمیر کے طلبا نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی جدوجہد آزادی کو مشترکہ ذمہ داری قرار دے دیا
جے یو آئی قیادت کا کہنا ہے کہ پشاور میں ہونے والا احتجاج بھرپور اور منظم ہوگا، جس میں کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی، تاکہ حکومت کو عوامی مسائل کی سنگینی کا واضح پیغام دیا جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: جے یو ا ئی پشاور میں کیا گیا
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔