آن ڈیوٹی ریلوے ملازمین کا منشیات استعمال کرنے کا انکشاف، انتباہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزارت ریلوے ملازمین کے دفتری اوقات میں منشیات استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ملازمین کیلئے انتباہی سرکلر جاری کر دیا گیا۔
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ دفتری اوقات میں کئی ملازمین وزارت ریلوے کی حدود میں نشہ استعمال کرتے ہیں ۔ ملازمین کو انتباہ کیاجاتا ہے کہ وہ وزارت ریلوے کی حدود میں نشہ آور اشیا کےاستعمال سے باز رہیں ۔
سرکلر کے مطابق نشہ آور اشیا کا استعمال مجرمانہ فعل ہے ۔ نشہ کرنے اور منشیات کی فراہمی میں شامل ملازمین کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی ۔ جس میں نوکری سے برطرفی اور فوجداری مقدمہ بھی شامل ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :