کراچی میں چند گھنٹوں کے دوران 4افراد کی لاشیں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: شہر قائدکے مختلف علاقوں سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، لاشیں محمود آباد، گلشن اقبال، جہان آباد اور بنارس پٹھان کالونی سے ملی ہیں۔
میڈیا رپور ٹ کے مطابق شہرمیں چند گھنٹوں کے دوران 4 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق 3 لاشیں گلشن اقبال، جہان آباد اور بنارس پٹھان کالونی سے برآمد ہوئیں جب کہ ایک لاش محمود آباد کے قریب ایک گھر سے ملی۔
ریسکیو حکام کے مطابق گلشن اقبال، جہان آباد اور بنارس پٹھان کالونی سے ملنے والی تینوں لاشوں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی۔ جاں بحق افراد کی عمریں 45 سے 50 سال کے درمیان ہیں۔جبکہ محمود آباد کے قریب ایک گھر سے ملنے والی لاش کی شناخت 31 سالہ احمد رضا کے نام سے ہوئی ہے۔ تمام لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ایدھی سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ واقعات کی تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ نئے سال 2026 کے دوسرے ہی روز کراچی کے علاقے مائی کلاچی کے قریب مین ہول سے 4 لاشیں برآمد تھیں، جن میں سے 2 لاشیں خواتین، ایک مرد اور بچے کی تھی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق
سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2026ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے اور انہیں ملک کے دیگر صوبوں کی طرح مکمل آئینی اور بنیادی حقوق ملنے چاہئیں۔(جاری ہے)
جی بی ای-8 سکردو-2 میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار حاجی اکبر تابان کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آ کر عوام کی محرومیاں ختم کرے گی اور گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے پارلیمنٹ میں مؤثر آواز اٹھائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور خطے میں بجلی کے نئے منصوبے متعارف کرائے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان کے قیام کا جو مقصد تھا، اسے پورا کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، پاکستان مسلم دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہے اور بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست الزام تراشی نہیں بلکہ دلیل، خدمت اور عوامی ترقی کی سیاست ہے۔