ایمسٹرڈیم:(ویب ڈیسک) یورپی ملک ہالینڈ نے اپنے شہریت کے قوانین میں ایک اہم تبدیلی کرتے ہوئے غیر ملکی شہریوں کے لیے 10 سال کی لازمی رہائش کی شرط ختم کر دی۔ جسے شہریت کے حصول کی راہ میں ایک بڑی سہولت قرار دیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈچ حکومت نے دوہری شہریت سے متعلق موجودہ قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ تاہم شہریت حاصل کرنے کے عمل کو آسان بنا دیا گیا ہے۔

نئے قوانین کے تحت اب غیر ملکی شہریوں کو ہالینڈ کی شہریت حاصل کرنے کے لیے 10 سال تک ملک میں قیام کی شرط پوری کرنا ضروری نہیں ہو گا۔ تاہم موجودہ قوانین کے مطابق ہالینڈ کی شہریت حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کو اپنی دوسری قومیت ترک کرنا ہو گی۔ کیونکہ نیدرلینڈز میں دوہری شہریت کی اجازت نہیں دی جاتی۔

واضح رہے کہ نیدرلینڈز اور آسٹریا یورپی یونین کے وہ واحد ممالک ہیں جہاں نئے شہریوں کو دوہری شہریت رکھنے کی اجازت حاصل نہیں۔ جبکہ اس کے برعکس جرمنی نے حال ہی میں ایسا قانون منظور کیا ہے۔ جس کے تحت شہری اپنی اصل قومیت برقرار رکھتے ہوئے نئی شہریت حاصل کر سکتے ہیں۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈچ شہریوں کو ایک سے زیادہ پاسپورٹ رکھنے کی اجازت دینا جبکہ نئے شہریوں کو اس سہولت سے محروم رکھنا امتیازی سلوک کے زمرے میں آتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر

سٹی 42:  25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل  ہوگیا ۔

صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر  نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں  ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران  صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا  کیک کاٹیں گے۔

25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا