ورلڈ کپ کے لیے جارہے ہیں جو بورڈ کہے گا وہی کریں گے، سلمان علی آغا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ٹیم ورلڈ کپ کے لیے جا رہی ہے اور جو بھی فیصلہ بورڈ کرے گا ہم وہی کریں گے۔
آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی کے بعد قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ حکومت کا ہے۔
کپتان نے کہا کہ یہ پچز 200 رنز والی نہیں تھیں لیکن ہماری بیٹنگ نے بہترین پرفارمنس دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا میں مختلف پچز ہو سکتی ہیں، لیکن ٹیم کے پاس اچھا موقع ہے۔
مزید پڑھیںبابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان علی آغا
سری لنکا کیخلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا بیان سامنے آگیا
انہوں نے کہا کہ ٹیم نے تینوں شعبوں میں شاندار کھیل دکھایا ہے اور ورلڈ کپ کے لیے اچھا چانس ہے۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ بابر اعظم پر سوشل میڈیا دباؤ نہیں ڈالنا چاہیے اور انہیں ریلیکس ہو کر کھیلنے دیا جائے تاکہ وہ مسلسل رنز بنا سکیں۔ فخر زمان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ 10 سال سے پاکستان کے لیے کھیل رہے ہیں اور انہیں ٹیم میں واپس لایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم کل آسٹریلیا کے ساتھ ایک ہی فلائٹ پر کولمبو روانہ ہو گی تاکہ ورلڈ کپ کے لیے سری لنکا میں تیاری شروع کی جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ورلڈ کپ کے لیے سلمان علی نے کہا کہ
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔