data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مٹیاری (نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے مسلسل محنت، ایمانداری اور مشترکہ حکمتِ عملی کی ضرورت ہے، اور ماضی میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران اور عملہ دوسروں کے لیے مثال ہیں۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں تاکہ ایک صحت مند مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔ضلعی انتظامیہ مٹیاری کی جانب سے آئندہ پولیو نیشنل امیونائزیشن ڈیز (NIDs) فروری 2026 کے حوالے سے ایک آگاہی ریلی نکالی گئی، جو تعلقہ ہیڈکوارٹر اسپتال سے پریس کلب تک گئی۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ نے کی، جبکہ ان کے ہمراہ ضلع کے مختلف محکموں کے افسران، سرکاری عملہ اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شامل تھے۔ریلی کے بعد ڈپٹی کمشنر سیکریٹریٹ مٹیاری کے لطیف ہال میں تیاریوں سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر مٹیاری نے کی۔ اجلاس میں ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر آصف حسین شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر-II مٹیاری اقرا جنت، اسسٹنٹ کمشنر مٹیاری عبد الستار شیخ، اسسٹنٹ کمشنر ہالا ڈاکٹر مظاہر برڑو، اسسٹنٹ کمشنر سعید آباد عبدالشکور سولنگی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نذیر ملاح سمیت محکمہ صحت کے افسران، دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندے اور سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران محکمہ صحت کے نمائندے نے پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ پولیو NIDs دو فروری سے پانچ فروری تک جاری رہیں گی۔ مہم کے دوران ضلع مٹیاری میں ایک لاکھ اکیاسی ہزار سات سو بائیس بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کمشنر مٹیاری ڈپٹی کمشنر پولیو کے

پڑھیں:

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائمقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اہم اجلاس31 جولائی کو طلب کر لیا گیا جس میں صدر پاکستان و چانسلر کی ہدایات پر قائمقام وی سی کی تعیناتی سے متعلق ایجنڈے پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان نے 24اپریل کو ریفرنس وزارت تعلیم کو بھجوایا ہے جس میں بطور چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن ایکٹ کی شق8(6)کے تحت سینٹ کے 17ویں اجلاس کے ایجنڈا نمبر13پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

دستیاب دستاویز کے مطابق 5 جنوری2026 کو ہونے والے سینیٹ کے17ویں اجلاس میں سابق وائس چانسلر پروفیسر حناطیبہ خلیل کو بطور وائس چانسلر کام جاری رکھنے کی منظوری دی گئی حالانکہ پروفیسر حنا طیبہ خلیل دو ٹرم مکمل کر چکی تھیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے بھی پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کے سینٹ اجلاس (جس میں حناطیبہ خلیل کو قائمقام وائس چانسلر ذمہ داریاں جاری رکھنے کی منظوری دی) کو کالعدم قرار دینے کی سفارش کر رکھی۔

قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن بشری انجم بٹ نے اجلاس کے دوان کہا تھا کہ عبوری وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ایوان صدر نے واضح کیا تھا کہ ایجنڈے کی منظوری نہیں لی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ بشری انجم بٹ نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کی وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ریفرنس ایوان صدر کو بھجوایا جس میں کہا گیا کہ انسٹی ٹیوٹ کے فیکلٹی ممبران ،افسران اور سٹیک ہولڈرز کی جانب سے الزامات لگائے کہ پروفیسر حناطیبہ خلیل وائس چانسلر بد انتظامی اور اختیارات کے غلط استعمال کی پریکٹس میں ملوث ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ کی پروکیورمنٹ اور مالی معاملات میں بے ضابطگیوں سمیت انسٹی ٹیوٹ میں گورننس کے بدترین صورتحال ہے، اس کے علاوہ گرلز ہاسٹل کی تعمیر سے متعلق 450 ملین کے ٹینڈرز میں مبینہ بے ضابطگیاں بھی ہوئی ہیں۔

ایوان صدر نے سینیٹر بشری انجم بٹ کی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنس پر اپنی سفارشات وزارت تعلیم کو بھجوا دی ہیں،

وزارت تعلیم کے ذرائع نے سینیٹ اجلاس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان صدر کی ہدایات کی روشنی میں سینئر فیکلٹی ممبر کو ہی قائمقام وائس چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن تعینات کیا جائے گا اور اس حوالے سے سنیارٹی لسٹ منگوا لی گئی ہے،

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل