سردار عبداللطیف عباسی کی رحلت سے جدہ میں کشمیری کمیونٹی سوگوار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سعودی عرب کے شہر جدہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی کے ہر دلعزیز، سینئر سماجی رہنما اور بزرگ شخصیت سردار عبداللطیف عباسی کی رحلت پر کمیونٹی شدید رنج و غم میں مبتلا ہے۔ ان کے انتقال کو دیارِ غیر میں کشمیریوں کی اجتماعی جدوجہد اور اتحاد کے ایک سنہری باب کے اختتام سے تعبیر کیا جا رہا ہے، جس نے کئی دہائیوں تک کمیونٹی کو یکجا رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ جموں و کشمیر کمیٹی کے جنرل سیکرٹری راجہ شمروز نے بھی سردار عبداللطیف عباسی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم کشمیری کمیونٹی کے لیے ایک مضبوط ستون کی حیثیت رکھتے تھے، جنہوں نے ہمیشہ اتحاد، بھائی چارے اور اجتماعی مفاد کو فروغ دیا۔ راجہ شمروز کے مطابق سردار عبداللطیف عباسی کی خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا اور ان کی کمی کمیونٹی میں ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی۔ سردار عبداللطیف عباسی گزشتہ کئی دہائیوں، بالخصوص 1987 سے، سعودی عرب میں کشمیری کمیونٹی کی سماجی، فلاحی اور تنظیمی سرگرمیوں میں پیش پیش رہے۔ وہ کشمیر کمیٹی کے بانی اراکین میں شامل تھے اور اپنی زندگی کا بڑا حصہ کمیونٹی کے اتحاد، مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لیے وقف کیے رکھا۔ ان کی قیادت خلوص، بردباری اور بے لوث خدمت کی عملی مثال تھی، جس کے باعث انہیں کمیونٹی میں غیر معمولی احترام اور اعتماد حاصل تھا۔ مرحوم کی وفات پر مختلف سماجی، سیاسی اور کمیونٹی رہنماؤں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مرزا عمران انور بیگ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ سردار عبداللطیف عباسی کی رحلت سے کشمیری کمیونٹی ایک شفیق، مدبر اور دور اندیش رہنما سے محروم ہو گئی ہے، جنہوں نے ہمیشہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر اجتماعی بھلائی اور اتحاد کو ترجیح دی۔ اسرار حسین عباسی نے مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ واقعی ایک “سنہری باب” کی حیثیت رکھتے تھے، جنہوں نے نمود و نمائش سے دور رہ کر خاموشی سے کمیونٹی کی خدمت کی اور جن کا خلا طویل عرصے تک پُر نہیں ہو سکے گا۔ راجہ زرین خان نے بھی سردار عبداللطیف عباسی کے انتقال کو ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم کا تحریکِ آزادی کشمیر سے گہرا اور نظریاتی تعلق تھا اور وہ کمیونٹی کے لیے ایک سچے، کھرے اور اصول پسند رہنما تھے۔ سردار عبداللطیف عباسی کی رحلت پر جدہ سمیت سعودی عرب کے مختلف شہروں میں مقیم کشمیری کمیونٹی سوگوار ہے اور ان کی سماجی و فلاحی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ اور پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب کرے۔ آمین
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کشمیری کمیونٹی کمیونٹی کے کہا کہ
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان