Jasarat News:
2026-07-24@00:53:22 GMT

سفر کے دوران متلی اور قے کیوں آتی ہے

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اکثر لوگوں کے ساتھ ناہموار راستوں اور اونچے نیچے پہاڑی علاقوں کے سفر کے دوران ایسا زیادہ ہوتا ہے جبکہ کچھ لوگوں کو ہوائی جہاز اور پانی کے سفر کے دوران بھی ایسی کیفیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے تو یہ کوئی اچنبھے کی بات نہیں۔ ماہرین کے مطابق دنیا میں ہر تین میں سے ایک شخص کے ساتھ ایسا ہوتا ہے اور اسے موشن سکنس (حرکت کی وجہ سے ہونے والی بیماری) کہتے ہیں۔جب ہم سفر کرتے ہیں تو ہمارے دماغ کو دراصل آنکھوں اور کانوں سے مختلف سگنل وصول ہو رہے ہوتے ہیں۔ جب آپ گاڑی یا بس میں سفر کے دوران نیچے دیکھ رہے ہوتے ہیں یا کوئی کتاب پڑھ رہے ہوتے ہیں تو آپ کی آنکھیں دماغ کو سگنل بھیجتی ہیں کہ آپ ایک جگہ بیٹھے ہوئے ہیں۔ ’لیکن آپ کے کانوں میں موجود توازن کا نظام دماغ کو بتاتا ہے کہ آپ کا جسم حرکت کر رہا ہے۔ یہ سگنلز جسم کو یہ سوچنے پر مجبور کرتے ہیں کہ شاید کوئی زہریلا مواد آپ کے جسم میں داخل ہو گیا ہے اور آپ کے جسم کو معلوم ہے کہ اس سے کیسے نمٹنا ہے۔‘اس سے بچنے کا ایک طریقہ کھڑکی سے باہر دور دیکھتے رہنا ہے۔ اس سے آپ کی آنکھوں اور کانوں سے دماغ کو پہنچنے والے سگنلز کو تال میل میں لانے میں مدد ملتی ہے جس سے موشن سکنس میں کمی آتی ہے۔جو لوگ بھاری کھانا کھا کر سفر کرتے ہیں انھیں قے آنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے، اس لیے ڈاکٹرز سفر سے پہلے ہلکا کھانا کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔چلتی گاڑی میں پڑھنے سے موشن سکنس میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ویب ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سفر کے دوران ہوتا ہے دماغ کو

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک